جنید جمشید کے بیٹے کی مدینہ منورہ سے دل موہ لینے والی ویڈیو وائرل

اتوار 10 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جنید جمشید نے ایک مشہور اور شاندار پاکستانی موسیقار اور گلوکار کے طور پر شہرت حاصل کی لیکن بعد میں وہ اپنی زندگی میں اچانک تبدیلی لے آئے اور ایک متقی، نمازی اور عقیدت مند مذہبی اسکالر بن گئے۔

بدقسمتی سے وہ 2016 میں طیارے کے ایک المناک حادثے میں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، وہ اسکردو سے واپس آرہے تھے جب ان کا طیارہ گر کر تباہ ہوا۔ جنید جمشید کے انتقال نے ان کے چاہنے والوں کو سوگوار کر دیا۔

جنید جمشید کے خاندان اور ان کے بیوی اور بچوں کے لیے مداحوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ ہے۔ ان کے 3 بیٹے اور ایک بیٹی ہے۔ ان کے بیٹے تیمور، بابر اور سیف اکثر ٹیلی ویژن پر مہمان کے طور پر نظر آتے ہیں جہاں وہ اپنے والد کی خوبصورت یادوں کو تازہ کرتے ہیں۔

حال ہی میں سیف اللہ جنید جمشید اپنے دوستوں کے ہمراہ مدینہ منورہ میں موجود تھے جہاں انہوں نے عمرہ ادا کیا۔ سیف اللہ جنید جمشید کی ایک انتہائی پیاری اور دل موہ لینے والی ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل ہو رہی ہے۔

وہ ویڈیو میں مسجد نبوی میں اپنے والد کی مشہور نعت ’محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا روضہ پڑھ رہے ہیں‘۔ وہ ایک پرسکون جگہ پر بیٹھے ہیں اور خوش کُن انداز میں نعت پڑھ رہے ہیں۔  انہوں نے عمرہ بھی ادا کیا اور سوشل میڈیا پر ایک ریل  اور عمرہ کی ادائیگی اور سفر کی تصاویر شیئر کیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاک افغان کشیدگی کے باعث اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، انڈیکس 3 ہزار سے زائد پوائنٹس گرگیا

ایران نے پاکستان اور افغانستان کے درمیان ایک بار پھر ثالثی کی پیشکش کردی

افغان طالبان نے متعدد پوسٹوں پر سفید پرچم لہرا کر امن کی بھیک مانگ لی

جدہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں، بنگلہ دیشی وزیر خارجہ کی کلیدی ملاقاتیں

سعودی عرب کا غزہ میں قائم کچن، روزانہ 36 ہزار خاندانوں کو کھانا فراہم کرے گا

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشان غضب للحق، کابل سے قندھار تک افغان طالبان کے خلاف کامیاب پاکستانی کارروائی، عالمی طاقتوں کی کشیدگی کم کرنے کی اپیل

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

طالبان کے بارے میں استاد صاحب سچے ثابت ہوئے

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟