کراچی میں مسلح ڈاکوؤں نے بس میں سوار 70 افراد کو لوٹ لیا

بدھ 13 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں ڈاکوؤں نے ملازمین سے بھری فیکٹری کی بس کو لوٹ لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لیدر گارمنٹس فیکٹری کی بس 70 کے قریب ملازمین کو لے کر جا رہی تھی، جہاں ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر انہیں لوٹ لیا اور فرار ہو گئے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ 3 موٹرسائیکلوں پر سوار 6 مسلح ڈاکوؤں نے ملازمین سے 65 موبائل فون لوٹے ہیں، لٹنے والے ملازمین میں 62 مرد، 8 خواتین ورکرز سمیت بس ڈرائیور بھی شامل ہے۔

متاثرین نے واردات کے بعد تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ ڈاکو موبائلز کے ساتھ پرس اور نقدی بھی چھین کر لے گئے، جس کے باعث مددگار 15 پر اطلاع دینے کے لیے بھی کوئی موبائل نہ بچا۔

بعدازاں متاثرہ افراد کمپنی کی بس میں ہی تھانے میں پہنچے اور کارروائی کی درخواست کی، مگر تاحال مقدمے کا اندراج نہیں ہو سکا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

صدر آصف زرداری کا لبنان جنگ بندی کا خیرمقدم، خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات پر زور

پاکستان کی معروف خاتون سائیکلسٹ 28 برس کی عمر میں انتقال کرگئیں

اسلام آباد مذاکرات کے دوسرے راؤنڈ کے لیے فارن میڈیا ایکریڈیشن ہدایات جاری

نسیم شاہ پر جرمانہ پی سی بی کا فیصلہ، پنجاب حکومت کا کوئی تعلق نہیں، عظمیٰ بخاری

آزاد کشمیر انتخابات 2026: ن لیگ نے پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا، نواز شریف سربراہ مقرر

ویڈیو

ترکیہ میں اہم سفارتی سرگرمیاں: وزیراعظم شہباز شریف اور حاقان فیدان کی ملاقات، امریکا ایران امن معاہدے کی کوششیں تیز

افغانستان میں کامیاب کارروائی کے بعد پاکستان میں 70 فیصد دہشتگرد کارروائیوں میں کمی ہوئی، صحافیوں کی رائے

واسا لاہور عالمی سطح پر نمایاں، ٹاپ 5 واٹر یوٹیلیٹیز میں شارٹ لسٹ

کالم / تجزیہ

امریکا ایران مذاکرات: کیا ہونے جا رہا ہے؟

ہنساتے ببو برال کی اداس کہانی

جب پاکستان ہے تو کیا غم ہے؟