صدر آصف زرداری کا لبنان جنگ بندی کا خیرمقدم، خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکرات پر زور

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدر مملکت آصف زرداری نے لبنان میں جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے خطے میں کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کی بحالی کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے کے استحکام کو انتہائی اہمیت دیتا ہے اور پائیدار امن صرف مذاکرات، خودمختاری کے باہمی احترام اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کے ذریعے ہی ممکن ہے۔

مزید پڑھیں: لبنان میں جنگ بندی کا خیر مقدم، پاکستان امن کے لیے کردار جاری رکھے گا، شہباز شریف

صدر مملکت نے کہا کہ جنگ بندی دیرپا امن کی طرف پیشرفت کا ایک اہم موقع فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے لبنان کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے پاکستان کی مسلسل حمایت کا اعادہ بھی کیا۔

آصف زرداری نے مزید کہا کہ مغربی ایشیا میں پائیدار امن کا انحصار تنازعات کی بنیادی وجوہات کے حل پر ہے، اور پاکستان اس سلسلے میں علاقائی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔

مزید پڑھیں:34 سال بعد لبنانی، اسرائیلی رہنما جمعرات کو مذاکرات کی میز پر بیٹھیں گے: ٹرمپ کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں کشیدگی میں کمی اور منصفانہ، دیرپا اور جامع امن کے فروغ کے لیے ہر مخلصانہ کوشش کی حمایت جاری رکھے گا۔

صدر مملکت نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حالیہ پیشرفت کے تناظر میں فریقین کو تحمل اور ذمہ دارانہ طرز عمل اختیار کرنا چاہیے تاکہ صورتحال مزید کشیدہ نہ ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پنجاب کابینہ اجلاس میں مسلم لیگ ن کے ایم پی اے رانا منان خان کو 50 لاکھ روپے سے زائد رقم دینے کی منظوری، معاملہ کیا ہے؟

ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت، گواہان پر جرح مکمل

بھارت میں مسلمانوں اور عیسائیوں کے خلاف تشدد اور نفرت انگیز کاروائیوں پر امریکا کی تحقیقات

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

سپریم جوڈیشل کونسل کا اہم اجلاس: ججز کے خلاف 23 شکایات داخلِ دفتر، 6 ججز کے خط پر کارروائی موخر

ویڈیو

ایوانِ صدر میں تقریب، بہادری اور قومی خدمات پر مسلح افواج کے افسران و جوانوں کو اعزازات سے نوازا گیا

امریکی صدر کا دورہ چین: امریکا اور چین کے تعلقات دنیا کی تاریخ کے سب سے اہم تعلقات میں سے ایک ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

صدر ٹرمپ کا دورۂ چین، شی جن پنگ کا امریکا کو شراکت داری کا پیغام

کالم / تجزیہ

کیا آپ نے چین کے دورے پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کے وفد پر غور کیا ہے؟

سعودی عرب کی سوچ

چپکے چپکے دل میں اترتا حسرتؔ