جرمانے کا فیصلہ پی سی بی کا ہے تاہم کرکٹر نسیم شاہ کو ٹاؤٹ اور ٹرول نہیں بننا چاہیے، عظمیٰ بخاری

جمعہ 17 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ قومی کرکٹر نسیم شاہ پر عائد کیا گیا جرمانہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا فیصلہ ہے اور اس کا پنجاب حکومت سے کوئی تعلق نہیں۔

مزید پڑھیں: فاسٹ بولر نسیم شاہ غیرمعینہ مدت کے لیے پی ایس ایل سے باہر

وی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ نسیم شاہ ایک کرکٹر ہیں اور انہیں ٹاؤٹ یا ٹرول نہیں بننا چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 مارچ کو سینٹرل کنٹریکٹ کی مبینہ خلاف ورزی پر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا تھا۔

پی سی بی کے مطابق ڈسپلنری کمیٹی نے کیس کی سماعت کے بعد فیصلہ سنایا کہ نسیم شاہ معاہدے کی متعدد شقوں کی خلاف ورزی کے مرتکب پائے گئے، جس کے بعد ان پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

مزید پڑھیں: مریم نواز کے خلاف ٹوئٹ، قومی کرکٹر نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے جرمانہ عائد

معاملہ اس وقت سامنے آیا تھا جب پی ایس ایل افتتاحی تقریب کے دوران ایک سوشل میڈیا پوسٹ پر تنازع پیدا ہوا، جس کے بعد تحقیقات کا آغاز کیا گیا اور شوکاز نوٹس بھی جاری ہوا۔

بعد ازاں پی سی بی نے واضح کیا کہ کھلاڑی نے اپنے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو برطرف کر دیا ہے اور اس معاملے میں مزید کارروائی بھی زیر غور ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی