برطانیہ، پھولوں کی نمائش میں کس چیز نے سب کو حیران کر دیا؟

ہفتہ 16 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانیہ میں اس وقت لوگ حیران رہ گئے جب گورنسی کے ایک باغبان نے تقریباً 20 پاؤنڈ وزنی پیاز کو انگلینڈ میں ہونے والی پھولوں اور سبزیوں کی ایک نمائش میں رکھا، جہاں منتظمین نے دعویٰ کیا کہ ان کے خیال میں یہ ایک نیا عالمی ریکارڈ ہے۔

ہاروگیٹ خزاں فلاور شو کے مطابق گیریتھ گریفن کی 19.77 پاؤنڈ وزنی پیاز گزشتہ عالمی ریکارڈ سے کہیں زیادہ ہے، 18.68 پاؤنڈ پیاز 2014 میں ٹونی گلور کی جانب سے ہاروگیٹ خزاں فلاور شو میں پیش کی گئی تھی۔

گیریتھ گریفن کی پیاز کو نمائش کے لیے رکھا گیا ہے، اس کے ساتھ ساتھ دیگر دیوہیکل سبزیاں بھی نمائش کے لیے رکھی گئی ہیں جن میں گوبھی، کھیرا اور گاجر شامل ہیں۔

شو کے منتظمین کا کہنا تھا کہ گنیز بک ورلڈ ریکارڈ کو گیریتھ گریفن کی پیاز کو دنیا کی سب سے بڑی پیاز کے طور پر جائزہ لے کر اسے گنیز بک ورلڈ ریکارڈ میں درج کرنا چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فاطمہ ثنا کی عالمی کرکٹ میں دھوم، کینیڈا سپر 60 کی فرنچائز سے معاہدہ

ماہرین آثارِ قدیمہ کا موئن جو دڑو میں نئی تحقیق اور شہر کی فصیل کی نقل تعمیر کرنے کا مطالبہ

ورلڈ کپ کے اہم معرکے سے قبل قومی ہاکی ٹیم کی قیادت میں بڑی تبدیلی، عماد شکیل بٹ کو کپتانی سے ہٹا دیا گیا

بی جے پی رہنما کی بیٹی نے بھارتی نوجوانوں کے احتجاج کی حمایت کی وجہ بتا دی

دوران سفر متلی کی شکایت: ازالے کے لیے آئی فون کی ایک خفیہ سیٹنگ استعمال کرکے دیکھیں

ویڈیو

جسٹن گریوز نے ٹیسٹ کرکٹ میں منفرد عالمی ریکارڈ قائم کرلیا، ’سہولت کار‘ پاکستان ٹیم

پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پھر آمنے سامنے، آخر اس لڑائی کی وجہ کیا ہے؟

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی