امریکی اور شامی فورسز کی مشترکہ کارروائی میں داعش رہنما گرفتار

اتوار 19 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی فوج کے سینٹرل کمانڈ کےمطابق امریکی فوج نے شامی فورسزکی مدد سے ہفتے کی شام کارروائی کے دوران داعش کے ایک صوبائی عہدے دار کو گرفتار کر لیا ہے۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ “آپریشن کے دوران بطار نامی داعش اہلکار کو گرفتار کیا ہے جو حراستی مراکز پر حملوں کی منصوبہ بندی اور دھماکہ خیز آلات بنانے میں ملوث تھا”۔

فرانسیسی خبررساں ادارے اے ایف پی کے مطابق امریکہ نے کردوں کی زیر قیادت سیرئین ڈیموکریٹک فورسزکی مدد سے یہ کارروائی کی جس میں عام شہریوں اور افواج کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق ہفتے کی شام کو داعش کے ایک صوبائی عہدیدار کو گرفتار کر لیا۔

سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ یہ چھاپہ چار امریکی فوجیوں کے زخمی ہونے کے ایک دن بعد ہوا جب انہوں نے شمال مشرقی شام میں داعش  کے ایک سینئر رہنما کو مارنے کے لیے چھاپہ مارا تھا۔

اس چھاپے کے نتیجے میں حمزہ الحمسی کے نام سے شناخت شدہ داعش رہنما کی موت واقع ہوئی، جس کے بارے میں سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ “یہ مشرقی شام میں ایک خطرناک دہشت گرد نیٹ ورک کی نگرانی کرتا تھا۔”

واشنگٹن داعش سے لڑنے والے بین الاقوامی اتحاد کی قیادت کررہا ہے اور اس گروپ کو نشانہ بنانے کے لیے وقتاً فوقتاً چھاپے اور حملے کرتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہی خاندان سے دوری کے 6 سال بعد ہیری اور میگھن کا برطانیہ واپسی کا فیصلہ

ہیڈن پنیٹیئر کی موت کا معمہ، آخری لمحات کی تفصیلات سامنے آگئیں، بوائے فرینڈ نے بھی خاموشی توڑ دی

شام کے وزیر خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات، دفاعی و سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق

بھارت نے نئی دہلی میں پاکستانی ہائی کمیشن کی سیکیورٹی واپس لے لی

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

ویڈیو

بلوچستان اور پاکستان کا حال اور مستقبل ایک ہے، ہمیشہ ایک رہے گا، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم

الیکٹرک بائیک یا اسکوٹر خریدیں، ایک لاکھ روپے حاصل کریں

ڈیل یا ڈھیل، حکومت نے درخواست واپس لے لی، کپتان اسپتال منتقل، اگلی منزل بنی گالہ، بلاول کی پھرتیاں

کالم / تجزیہ

قائداعظم کی بیماری: سازشی تھیوری دم توڑ گئی

فیصلے کی تاریخ اور تاریخ کا فیصلہ

سپمورن سنگھ کالرا سے گلزار تک