عمران سیتا وائٹ کیس میں نااہل ہوسکتے ہیں، برطانوی اخبار کا دعویٰ 

پیر 20 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سیتا وائٹ کیس میں 5سال کے لئے نااہل ہوسکتے ہیں۔

برطانوی اخبار ڈیلی میل کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم عمران خان ٹیریان وائٹ کیس میں اس وقت اپنے سیاسی کیئریرکو بچانے کی جنگ لڑرہے ہیں۔2018کے الیکشن میں اپنے کاغذات نامزدگی میں عمران خان نے بیٹی ٹیریان کا نہیں لکھا تھااور جمائما خان سے اپنے دو بیٹے ہی ظاہر کیے تھے۔

 برطانوی اخبار کا کہنا تھا کہ عمران خان نے یہ نہیں بتایا کہ 27سالہ ٹیریان سیتاوائٹ سے ان کی ایک بیٹی ہے۔جب کہ پاکستانی قوانین کے مطابق امیدوار کو کاغذات نامزدگی میں اپنے بیوی بچوں کا بتانا ہوتا ہے۔ اگر عمران خان پر الزام ثابت ہو گیا تو وہ 5 سال کے لیے نااہل ہوسکتے ہیں۔

برطانوی اخبار نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ عمران خان کی سیٹا وائٹ سے ملاقات 1980 میں لندن میں ہوئی، تھی اور بیٹی کے حوالے سے لاس انجلس کورٹ نے 1997 میں فیصلہ سنادیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایمازون پر ملازمین چرانے کا الزام، وارنر برادرز نے عدالت میں بڑا مقدمہ دائر کردیا

جنوبی کوریا کی قومی ہاکی ٹیم آج پاکستان پہنچے گی، 4 بین الاقوامی ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے

بھارت میں طلبہ تحریک نے سیاسی منظرنامہ بدل دیا، مودی حکومت پہلی بار دفاعی پوزیشن اختیار کرنے پر مجبور: برطانوی اخبار

پاکستان اور امریکا کے درمیان کاروباری و سرمایہ کاری تعاون کا نیا باب، 40 رکنی امریکی وفد پاکستان پہنچے گا

فیصل آباد میں حیران کن منظر، آگ بجھانے کے ایمرجنسی سسٹم سے شہری ہاتھ منہ دھونے لگے، ویڈیو وائرل

ویڈیو

جمہوری عمل ہی مسائل کا حل، آزاد کشمیر کے شہری ووٹ ڈالنے کے لیے پُرعزم، بھرپور جوش و خروش

آزاد کشمیر میں الیکشن کا پہلا مرحلہ، میرپور ڈویژن میں پولنگ جاری، سخت سیکیورٹی انتظامات

پہلا ٹیسٹ: پہلی انگز میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 311 رنز پر آؤٹ، محمد علی کے 4 شکار

کالم / تجزیہ

دو ہم سفر دو ہم عصر: منیر نیازی اور محمد سلیم الرحمان

ہوا دان، منگھ، بادگیر یا بادکش

قائداعظم کے بارے میں سازشی تھیوریز نہ گھڑیں