آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں اپنے عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتیں بھرپور انتخابی مہم چلا رہی ہیں، جبکہ جلسوں، جلوسوں اور کارنر میٹنگز کا سلسلہ بھی تیزی سے جاری ہے۔
شہریوں میں بھی عام انتخابات کے حوالے سے خاصا جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔
عوام کا کہنا ہے کہ جمہوری عمل ہی مسائل کے حل کا مؤثر ذریعہ ہے، اسی لیے وہ انتخابی عمل میں بھرپور انداز سے حصہ لیں گے اور اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرکے آزاد کشمیر کے بہتر مستقبل کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔













