9 مئی جلاؤ گھیراؤ: سابق رکن قومی اسمبلی اشتہاری قرار، خاکے آویزاں کرنے کا حکم

ہفتہ 30 ستمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشت گردی عدالت کراچی نے 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ہنگامہ آرائی اور جلاؤ گھیراؤ کرنے والے سابق رکن قومی و صوبائی اسمبلی فہیم خان اور عدیل احمد سمیت 4 مفرور ملزمان کو اشتہاری قرار دے دیا اور ساتھ ہی ملزمان کے خاکے آویزاں کرنے کا حکم دے دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے سماعت کرتے ہوئے مفرور ملزمان کے خاکے آویزاں کرنے اور ان کی جائیداد کی تفصیلات پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے گرفتار سابق رکن اسمبلی راجا اظہر کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے۔

 عدالت نے آئندہ سماعت پر راجا اظہر کو پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کردی۔

پولیس کے مطابق سابق اراکین قومی و سندھ اسمبلی فہیم خان اور عدیل احمد خان سمیت کارکنان اورنگزیب اور اشفاق مفرور ہیں۔ مقدمہ میں طارق، عامر، عبداللہ، رضون، جاوید، فہد سمیت 13 ملزمان بھی گرفتار ہیں۔

پولیس نے موقف اختیار کیا کہ 9 مئی کو چیئرمین تحریک انصاف کی گرفتاری کی اطلاع پر پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے کارکنان کو اشتعال دلوایا۔ تحریک انصاف کے کارکنان نے لاٹھی و ڈنڈوں سے مسلح ہوکر ہنگامہ آرائی کی۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی کے دیگر4 رہنما جن میں عالمگیر خان بھی شامل ہیں، عبوری ضمانت پر ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی