پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی اجلاس: پلیئر ویلفیئر اسکیم بجٹ میں 10 فیصد اضافہ

اتوار 1 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ کی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے۔ جس میں پلیئر ویلفیئر اسکیم بجٹ میں 10 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز کرانے کے حوالے سے پلان بھی پیش کیا گیا۔

کمیٹی کے 10 میں سے ایک رکن مصطفیٰ رمدے نے لنک کے ذریعے آن لائن اجلاس میں شرکت کی۔

کمیٹی کے ارکان کو مینز کرکٹرز کو دیے جانے والے سینٹرل کنٹریکٹ کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔ کمیٹی نے اس پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ذکا اشرف کی کوششوں کو سراہا جن کی ذاتی دلچسپی کی وجہ سے بورڈ اور کھلاڑیوں کے درمیان معاملات خوش اسلوبی سے طے پائے۔

منیجمنٹ کمیٹی کے ارکان نے سابق کرکٹرز کی کھیل کے لیے خدمات کو احترام کی نظر سے دیکھتے ہوئے پلیئر ویلفیئر اسکیم کے بجٹ میں 10 فیصد اضافے کی متفقہ طور پر منظوری دے دی۔

اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ چونکہ موسم گرما میں انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہوتی لہٰذا ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم کو ایک ایسے سینٹر کے طور پر دیکھا جاسکتا ہے جہاں مستقبل میں انٹرنیشنل میچز کرائے جاسکتے ہیں۔ اس ضمن میں ایبٹ آباد کرکٹ اسٹیڈیم میں نئے پویلین کی تعمیر کے بارے میں پلان اجلاس میں پیش کیا گیا جسے تمام ارکان نے سراہا اور اس کی منظوری دی گئی۔

اجلاس کو انفرااسٹرکچر ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے بھی مختلف تجاویز کے سلسلے میں اپ ڈیٹ کیا گیا جو گزشتہ اجلاس میں پیش کی گئی تھیں جن میں تمام اسٹیڈیمز میں سولر پینلز کی تنصیب شامل ہے۔

اس کے علاوہ اجلاس کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی کی تزئین و آرائش، اسٹیڈیمز کے جنرل انکلوژرز میں ِپنکھوں کی تنصیب کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔

کمیٹی کے ارکان کو قذافی اسٹیڈیم لاہور اور نیشنل بینک اسٹیڈیم کراچی میں ڈیجیٹل اسکرین کی تبدیلی کے بارے میں بھی بتایا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟