لولی وڈ اداکارہ سجل علی نے حال ہی میں لکس اسٹائل ایوارڈز کی تقسیم اور نامزدگیوں کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔
اپنی انسٹاگراسٹوری میں پاکستان کی معروف اداکارہ سجل علی نے لیکس اسٹائل ایوارڈ میں انتخاب کے حوالے سے مایوسی کا اظہار کیا۔
اداکارہ نے ایل ایس اے کو مشورہ دیا ہے کہ ایوارڈ کے لیے نامزدگیوں میں مہوش حیات، زارا نور عباس اور اشنا شاہ جیسی محنتی اداکاراؤں پر غور کریں، جنہوں نے قابل ذکر پروجیکٹس میں شاندار کارکردگی دیکھائی۔

سجل علی نے انسٹاگرام پر لکھا کہ ایوارڈ شوز فن اور فنکاروں کی تعریف کرنے اور بطور اداکار ہماری حوصلہ افزائی کرنے کا ایک بہترین طریقہ ہیں۔
’ میں لکس اسٹائل ایوارڈز اور ان کی جیوری سے درخواست کرتی ہوں کہ کم از کم ان لوگوں کو نامزد کریں جنہوں نے شاندار کام کیا ہے۔‘
مزید پڑھیں
ان کا کہنا ہے کہ ایک فنکار کے طور پر ان کے لیے بہت مایوس کن ہے کہ ایل ایس اے اچھا کام کرنے والے فنکاروں کو نظر انداز کرتا ہے۔
’مثال کے طور پر مہوش حیات جنہوں نے لندن نہیں جاؤں گی، زارا نور عباس نے بادشاہ بیگم اور حبس میں اشنا شاہ نے زبردست اداکاری کی۔‘

اداکارہ سجل علی نے ایل ایس اے جیوری پر سوال اٹھایا کہ ’جیوری کے ارکان کون ہیں؟ کیا وہ ہمارے شو دیکھتے ہیں؟ ایوارڈ نہ جیتنا الگ بات لیکن اچھا کام کرنے کے باوجود نظر انداز ہونا دل دہلا دینے جیسا ہے۔‘
سجل علی جلد ہی ویب سیریز ‘دی پنک شرٹ’ میں نمودار ہوں گی، سیریز میں نازش جہانگیر، حمزہ فردوس، ثانیہ سعید اور ریحان شیخ بھی معاون کاسٹ میں شامل ہوں گے، ویب سیریز 16 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

















