ریاض کے ٹاور پر بانی مملکت کا سب سے بڑا ’دیواری پورٹریٹ‘

منگل 3 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سعودی عرب میں تجریدی آرٹ کے فنکار محمد العمار کے چرچے ہیں جہنوں نے ریاض میں کنگ فہد روڈ کے ایک ٹاور پر بانی مملکت شاہ عبدالعزیز کا سب سے بڑا ’دیواری پورٹریٹ‘ بنایا ہے۔

سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق محمد العمار کا کہنا ہے کہ ’دیوار 120 میٹر اونچی ہے۔ اس کا مجموعی رقبہ 1200 مربع میٹر ہے۔ دیواری پورٹریٹ کی تیاری میں 40 سے 50 دن صرف ہوئے۔ یہ ایسا آرٹ ہے جو ہواؤں اور بارشوں جیسی موسمی تبدیلیوں سے متاثر نہیں ہوتا۔ اس میں جو رنگ استعمال کیے گئے ہیں وہ موسم سے متاثر نہیں ہوتے۔‘

انہوں نے کہا کہ ’بلند مقامات پر پورٹریٹ کا اپنا ایک رنگ ہوتا ہے۔ یہ اپنی نوعیت کا میرا پہلا تجربہ ہے۔ مجھے بچپن سے ہی بڑے سائز کے پورٹریٹ بنانے کا شوق ہے۔‘

محمد العمار کا کہنا ہے کہ ’مستقبل میں بھی تخلیقی صلاحیتوں کا محور صرف دیوہیکل پورٹریٹ ہیں۔ بیشتر لوگ بلند و بالا مقامات پر پورٹریٹ دیکھ کر متاثر ہوتے ہیں، اسی لیے یہ فیصلہ کیا ہے۔‘

انہوں نے مزید کہا کہ’ وہ کنگ عبدالعزیز دیواری پورٹریٹ کے ذریعے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’روز 1300 بچے مر رہے ہیں، اگلے بچے کو مرنے سے بچائیں‘، وزیر صحت کا قومی اسمبلی میں جذباتی خطاب

کیرولین لیویٹ کا وائٹ ہاؤس میں آخری دن بچوں کے نام، بریفنگ روم میں جذباتی لمحات

کیا پاکستان چین سے دور ہوسکتا ہے؟ شبر زیدی کی پرانی ویڈیو کو تجزیہ کاروں نے مسترد کردیا

پمز سانحہ: وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا استعفیٰ وزیراعظم کو پیش، فرانزک رپورٹ کا انتظار

متنازع ٹیلی کام ترمیمی بل واپس لینے کا فیصلہ، اب کیا ہوگا؟

ویڈیو

دفاعی تعاون کے بعد پاک سعودی اقتصادی و زرعی شراکت داری مضبوط بنانے پر اتفاق، ٹیکنالوجی، پانی اور زرعی تجارت میں تعاون بڑھانے کا فیصلہ

پمز آتشزدگی: جدید فائر سیفٹی نظام ہوتا تو اتنا بڑا سانحہ نہ ہوتا

بیرسٹر سیف کا عمران خان سے رابطہ بحال، علی امین گنڈاپور عرصے بعد متحرک ہوگئے، سہیل آفریدی سے بھی دوریاں ختم

کالم / تجزیہ

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں

عام آدمی کے بیٹوں کا نوحہ