افغانستان میں ایک بار پھر 6.3 شدت کا زلزلہ، تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں،امریکی جیولوجیکل سروے

اتوار 15 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

افغانستان کے صوبے ہرات میں 6.3 شدت کا زلزلہ آیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) نے کہا ہے کہ ہرات شہر کے قریب 6.3 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جس کی گہرائی یہ 6.3 کلومیٹرتھی۔

انہوں نے بتایا کہ حالیہ زلزلے سے تاحال کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق تازہ ترین زلزلے کا مرکز ہرات سے 30 کلومیٹر شمال مغرب میں تھا، جو ایران کی سرحد کے قریب افغانستان کا تیسرا سب سے بڑا شہر ہے۔

ایک ماہ میں دوسرا شدید زلزلہ

 واضح رہے رواں ماہ 7 اکتوبر کو بھی افغانستان میں  6.3 ریکٹر اسکیل کے زلزلے سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی تھی۔ اس زلزلے کے نتیجے میں  2025 سے زیادہ افراد کے جاں بحق ہوئے تھے۔ جب کہ  1200 افراد زخمی اور 1300 سے زائد گھر مکمل طور پر تباہ ہو گئے تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بوٹوکس سے بشریٰ انصاری کا چہرہ کیسے متاثر ہوا؟ اداکارہ کا چونکا دینے والا انکشاف

فضا میں گرین ہاؤس گیسوں کی مقدار تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

بابر اعظم کی بیٹنگ میں تکنیکی خامی کی نشاندہی، محمد یوسف نے اہم مسئلہ بتا دیا

اسلام آباد کی خواتین کے لیے مفت اسکوٹی ٹریننگ پروگرام کا اعلان

انسٹاگرام پر 90 منٹ تک کی طویل ویڈیوز پوسٹ کرنے کا نیا فیچر متعارف

ویڈیو

پاکستانی ہر حال میں کشمیریوں کے ساتھ ہیں، شاہراہ دستور پر ارکان پارلیمنٹ اور عوام کا کشمیریوں سے اظہار یکجہتی

5 باہمت بہنوں نے روایتی ذائقوں کو روزگار کا ذریعہ بنا لیا، کوئٹہ کے رامین ریسٹورنٹ کی منفرد کہانی

چار دیواری نہ سیکیورٹی، پنو عاقل کے 105 سال پرانے تھانے میں قانون کے محافظ کیسے کام کرتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

27 اکتوبر، یوم سیاہ: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

تحریک انصاف : رُل تے گئے آں پر چس بڑی آئی اے

درختوں پر جھولے اچھے لگتے ہیں، لاشیں نہیں