پاکستانی اداکارہ نوال سعید کا قومی کرکٹرز سے متعلق حیران کن انکشاف

پیر 16 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کی اداکارہ و ماڈل نوال سعید نے انکشاف کیا ہے کہ کئی قومی کرکٹرز کی جانب سے انہیں سوشل میڈیا پر میسجز بھیجے جاتے ہیں۔

اداکارہ نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاں میزبان کی جانب سے ان کے کیریئر سے متعلق اور دیگر سوالات کیے گئے۔

نوال سعید نے نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بحیثیت گلوکارہ اپنی پروفیشنل زندگی کا آغاز کیا تھا مگر بعدازاں اداکاری کی طرف آ گئی۔

اداکارہ نوال سعید نے کہاکہ پاکستانی کرکٹرز کی جانب سے مجھے سوشل میڈیا پر میسیجز بھیجے جاتے ہیں اور یہ سب ان کے ویریفائیڈ اکاؤنٹس سے ہوتا ہے۔

انہوں نے کسی بھی کرکٹر کا نام لیے بغیر کہا کہ آپ لوگ دنیا میں اپنے ملک کی نمائندگی کرتے ہیں، آپ کو بالکل بھی ایسا نہیں ہونا چاہیے، کیوں کہ کسی لڑکی کو میسجز بھیجنا عجیب سی بات ہے۔

نوال سعید کے مطابق قومی کرکٹرز کی جانب سے میسیجز میں ان کی خوبصورتی کی تعریف کی جاتی ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے اپنے دوست اداکار نورحسین کے ساتھ کچھ عرصہ قبل برائیڈل فوٹو شوٹ کروایا تو میرے دوست کے والدین کو رشتہ داروں کے فون آنا شروع ہو گئے کہ آپ نے اپنے بیٹے کی شادی کروا دی ہے مگر ہمیں بتایا تک نہیں۔

نوال سعید نے مزید کہا کہ کبھی نہیں سوچا تھا مجھے اتنی مقبولیت ملے گی، جو لوگ مجھے پسند کرتے ہیں میں ان کی بے حد شکر گزار ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی: امریکا اسے کیسے نافذ کر سکتا ہے؟

ایران امریکا مذاکرات کی بحالی کا امکان، عالمی منڈی میں تیل کی قیمت 100 ڈالر فی بیرل سے نیچے آگئی

اسلام آباد میں کیا دیکھوں اور فارغ وقت کہاں گزاروں؟ امریکی صحافی نے پاکستانیوں سے تجاویز مانگ لیں

مالی سال 2026 میں پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کی توقع، آئی ایم ایف

حد سے زیادہ دعوے، کمزور نتائج: نیتن یاہو کو جنگ بندی پر شدید ردِعمل کا سامنا

ویڈیو

مریم نواز شریف کی وزارت اعلیٰ کے 2 برس، لوگ کیا کہتے ہیں؟

پاکستان کی ثالثی نے دنیا بھر کی سٹاک مارکیٹ کو بچا لیا

پاکستان، ایران اور امریکا کے درمیان امن معاہدے کے لیے مزید کیا کرسکتا ہے؟

کالم / تجزیہ

محبت، کتابیں اور دستوئیفسکی کے ’بیچارے لوگ‘

ایران امریکا تصادم کس طرف جا رہا ہے؟

ایک تھی آشا