الیکشن کمیشن نے ووٹرز کے اندراج اور درستی کی آخری تاریخ مقرر کر دی

اتوار 22 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے تمام نئے اہل رائے دہندگان (ووٹرز) سے کہا ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا فوری اندراج کرائیں کیونکہ نئے ووٹرز کے اندراج، ان کے کوائف کی درستی اور ووٹوں کی منتقلی کا عمل بدھ کو بند ہوجائے گا۔

 الیکشن کمیش آف پاکستان(ای سی پی) حکام کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن کی جانب سے چلائے جانے والے سہولت ڈیسک اور اس کے ضلعی سطح کے دفاتر اس کام کو انجام دینے میں سرگرم عمل ہیں۔

انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ 25 اکتوبر 2023 تک اپنے کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ (سی این آئی سی) کے ڈیٹا کے مطابق اپنے ووٹ کے اندراج کو یقینی بنانے کے لیے اپنا نام ووٹر لسٹوں میں درج کرانے یا ان میں  موجود خامیوں کو درست کروائیں۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت 20 جولائی کو ووٹرز لسٹیں منجمد کی تھیں تاہم بعد میں الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ووٹرز لسٹیں 25 اکتوبر 2023 تک غیر منجمد رہیں گی تاکہ تمام اہل افراد اپنے ووٹ کا اندراج کروا سکیں، 25 اکتوبر تک ووٹ کا اخراج، منتقلی اور شناختی کارڈ کے مطابق کوائف کی درستی کی جا سکتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

طیارے کے واش روم میں خرابی، پرواز دو بار ڈائیورٹ، مسافروں کا انوکھا سفر

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں یومِ آزادی کی شاندار تقریب، ندیم لونے والا کے سروں پر شائقین جھوم اٹھے، محسن نقوی بھی شریک

خضدار کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک، متعدد زخمی

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی، صوفی سٹی منڈی بہاؤ الدین میں عظیم الشان تقریب

وسیم اکرم کے بعد شاہد آفریدی کا کتا بھی لاپتا، مداحوں سے تلاش میں مدد کی اپیل

ویڈیو

آزاد کشمیر میں موجودہ صورتحال تشویشناک ہے، ماضی کی حکومتوں نے ذمہ داری نہیں نبھائی، نواز شریف

آبنائے ہرمز پر ایران کا قبضہ برقرار، عوام مہنگے پیٹرول کے لیے تیار ہوجائیں، صدر ٹرمپ کا امریکیوں کو پیغام

ایٹمی پلانٹ بچانے کی انوکھی تدبیر، ہنگری کا ندی میں 2 بڑے بحری جہاز ڈبونے کا فیصلہ

کالم / تجزیہ

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں

سن 47، 1200 پاکستانی اور ایک چابی