شہباز شریف، آصف زرداری ملاقات : اندرونی کہانی

جمعہ 24 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیر اعظم شہباز شریف سے سابق صدر آصف زرداری نے اسلام آباد میں ملاقات کی ہے جس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق دونوں رہنماﺅں نے ملاقات کے دوران صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کے حوالے سے چیف جسٹس عمر عطا بندیال کے از خود نوٹس پر تبادلہ خیال کیا ہے ،اس موقع پر کیس کی سماعت کرنے والے بینچ سے متعلق بھی گفتگو کی گئی۔

ملاقات میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ اتحادی جماعتیں سپریم کورٹ میں اپنا موقف بھرپور طریقے سے پیش کریں گی، وزیر اعظم اور سابق صدر کے مابین ہونیوالی ملاقات میں ملک کی سیاسی اور معاشی صورتحال پر بھی غور کیا گیا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے پنجاب اور خیبرپختونخوا الیکشن میں تاخیر پر ازخودنوٹس کیس کی سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن ،صدر مملکت، پنجاب اور خیبرپختونخوا کے گورنرز کو نوٹس جاری کر دیئے ہیں، عدالت نے وفاق، پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کو بھی نوٹس جاری کیے ہیں جبکہ پی ڈی ایم ، وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل، صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کو بھی نوٹسز جاری ہوئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟