کورونا وائرس:42 نئے کیس رپورٹ، 16مریضوں کی حالت تشویش ناک

جمعہ 24 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 42 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔ 16مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں 24 گھنٹوں کے دوران5ہزار985کورونا ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے42 افراد کے ٹیسٹ مثبت آئے ۔

اس مدت میں کورونا ٹیسٹ کی مثبت شرح 0.70 فیصد رہی۔ اس دوران کورونا وائرس سے کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا۔16 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

ملک بھر کے مختلف شہروں میں 24 گھنٹوں کے دوران کیے گئے ٹیسٹوں میں سے اسلام آباد میں 142 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے05 ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح3.52فیصد رہی۔

راولپنڈی میں567ٹیسٹوں میں سے ایک ٹیسٹ مثبت آیا۔ وہاں پر شرح 0.18فیصد رہی۔ سرگودھا میں کئے گئے 138 ٹیسٹوں میں سے 02 ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پرشرح 1.45فیصد رہی۔

لاہور میں ایک ہزار654 ٹیسٹوں میں سے25ٹیسٹ مثبت آئے اور وہاں پر مثبت کیسز کی شرح1.51 فیصد رہی ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

بلوچستان: منگلہ زرغون غر میں آپریشن کے دوران 35 سے زیادہ دہشتگرد ہلاک، 3 کمانڈرز گرفتار

ایران کے لیے وقت تیزی سے ختم ہورہا ہے، اسے فوری اقدامات کرنا ہوں گے، ڈونلڈ ٹرمپ کی تہران کو وارننگ

اسلام آباد میں امریکا ایران مذاکرات کے دوسرے دور کے لیے کوششیں جاری ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

اسحاق ڈار اور مصری وزیر خارجہ کے درمیان رابطہ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

سعودی عرب میں ذوالحج کا چاند نظر آگیا، عیدالاضحیٰ 27 مئی کو منائی جائےگی

ویڈیو

چین سے امریکا اور ایران تک، دنیا کا پاکستان پر اعتماد، اسلام آباد کے شہریوں کی حکومت اور پاک فوج کو خراجِ تحسین

معذور افراد کو بااختیار بنانے کے لیے مین اسٹریم سوشل آرگنائزیشن مشن امریکا کی کوششیں

حکومت اور آئی ایم ایف کے مابین مذاکرات جاری، آئندہ مالی سال کا بجٹ کیسا تیار ہونے جا رہا ہے؟

کالم / تجزیہ

قدم قدم سوئے حرم

میڈیا اور پروپیگنڈا

جب محافظ ہی زہر فروشوں کے نگہبان بن جائیں