پمز اور پولی کلینک کی سربراہی آرمی آفیسرز کے سپرد ہو گی، وزارت دفاع کو خط

ہفتہ 28 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزارت قومی صحت،سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن نے پمز اور پولی کلینک اسپتال میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر (بی پی ایس 21 ) کی پوسٹ کے لیے وزارت دفاع سے پاکستان آرمی میڈیکل کور سے مساوی گریڈ کے آفیسرز کی 3 سال کے لیے تعیناتی کی درخواست کر دی ہے۔

وزارت قومی صحت،سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی جانب سے وزارت دفاع پاکستان کے سیکرٹری کے نام لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (بی ایس-21) کے عہدے کے لیے معیاری شرائط و ضوابط کے تحت مساوی گریڈ کے اہل اور قابل ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی خدمات پیش کی جائیں۔

خط میں کہا گیا ہے کہ پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسلام آباد اور فیڈرل گورنمنٹ پولی کلینک اسپتال(ایف جی پی سی) کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر (بی ایس 21) کے عہدے کسی اہل افسر کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی پڑے ہیں۔

 خط کے مطابق چوں کہ پمز اور پولی کلینک اسلام آباد ضلع  میں سب سے اہم کیئر اسپتال ہیں، لہٰذا ایسے ادارے کو کسی اہل سربراہ کے بغیر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ اسلام آباد میں عوام کے لیے بڑے پیمانے پر صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کی مؤثر فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عبوری انتظام کے طور پر پاکستان آرمی میڈیکل کور سے ان آسامیوں کو پر کرنے کی خواہش ظاہر کی گئی ہے۔

 خط میں کہا گیا ہے کہ پمز اور پولی کلینک کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے عہدوں پر بھرتی کے لیے قواعد کی کاپی بھی اس درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی ہے۔ لہٰذا درخواست کی جاتی ہے کہ پمز اور ایف جی پی سی میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر(بی ایس 21) کے عہدے پر تعیناتی کے لیے پاکستان آرمی میڈیکل کور سے مساوی گریڈ یعنی بی ایس 21 کے اہل اور قابل افسر کو 3 سالوں کے لیے ان اسپتالوں میں تاحکم ثانی معیاری شرائط و ضوابط کے تحت تعینات کرنے کی منظوری صادر فرمائی جائے۔

درخواست کے آخر میں لکھا گیا ہے کہ یہ معاملہ وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کے سیکرٹری کی منظوری سے پیش کیا گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم