گیس کی قیمتوں میں اضافہ ملکی مفاد میں کیا گیا، نگراں وفاقی وزیر برائے توانائی محمدعلی

منگل 31 اکتوبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

نگراں وفاقی وزیر برائے توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ گیس کی قیمتوں میں اضافہ ملکی مفاد میں کیا گیا ہے، آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی ضرورت697 ارب روپے کی ہے، تاکہ وہ گیس خرید سکے۔ ہزار ارب روپے سے کم کی گیس نکال رہے ہیں۔ پچھلے 10 برس سے گیس ذخائر کم ہو رہے ہیں۔ چند سال قبل ہم اپنے ذخائر سے گیس دیتے تھے، گیس کم نکل رہی ہے اس لیے آر ایل این جی امپورٹ کرنی پڑ رہی ہے۔

اسلام آباد میں نگراں وزیر اطلاعات مرتضی سولنگی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر توانائی محمد علی نے کہا ہے کہ 10 سال پہلے گیس کمپنیوں کا نقصان 18 ارب روپے تھا اور ہر سال یہ نقصان بڑھتا گیا ہے، آج کی تاریخ میں پیٹرولیم سیکٹر میں نقصان 21 سو ارب تک پہنچ چکا ہے اگر گیس کی قیمت نہ بڑھتی تو 400 ارب روپے کا نقصان ہوتا۔ آرایل این جی کی قیمت مقامی گیس سے دگنی ہے۔ اقدامات کا مقصد آنے والے دور میں مہنگائی کو روکنا ہے۔

مقامی سطح پر ضروریات پوری کرنے کے لیے 210 ارب ادا کرنا پڑتے ہیں، گزشتہ ادوار میں قیمتیں بڑھائی جاتیں تو آج اتنا اضافہ نہ ہوتا۔ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے بعد گردشی قرض نہیں بڑھے گا، آج کی تاریخ میں گیس سیکٹر کا گردشی قرض بڑھنا رک گیا ہے۔

وزیر توانائی نے کہا کہ 57 فیصد گھریلو صارفین کا ٹریف نہیں بڑھایا گیا۔57 فیصد صارفین پر 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے عائد کیا ہے تاکہ بوجھ کم سے کم پڑھے، اس کے بعد ان کا زیادہ سے زیادہ سے بل 1300 سے زیادہ نہیں آئے گا۔

نگراں وزیر توانائی نے کہا کہ جو زیادہ امیر ہیں وہ زیادہ ٹیرف دیں اور جو غریب ہے وہ کم ٹیرف ادا کریں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تنوروں کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافہ نہیں کیا گیا۔ روٹی کی قیمت نہیں بڑھنی چاہیے تنوروں کے لیے پرانا ریٹ ہی ہے۔

نگراں وزیراطلاعات مرتضی سولنگی کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں کےحوالے سے عوام کو آگاہی دینا چاہتے ہیں کہ یہ ایک مشکل فیصلہ ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیتن یاہو ایران کیخلاف جنگ کے مقاصد حاصل نہ ہونے پر دباؤ کا شکار ہے، اسرائیلی اپوزیشن رہنما

گوادر ریفائنری منصوبہ: سعودی عرب 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گا

پائیدار امن کے لیے امریکا ایران ڈائیلاگ میں سہولت کاری جاری رکھیں گے، اسحاق ڈار

کنکریٹ سے بھرا ٹرک بی ایم ڈبلیو پر الٹ گیا، گاڑی پچک جانے سے وکیل جاں بحق

امریکا ایران: 4 دہائیوں پر محیط دشمنی سے مذاکرات کی میز تک

ویڈیو

لائیواسلام آباد مذاکرات: بغیر کسی معاہدے کے واپس جا رہے ہیں، تاہم مستقبل میں بات چیت کے دروازے بند نہیں کیے، امریکی نائب صدر جے ڈی وینس

امریکا اور ایران ایک میز پر، آگے کیا ہونے جا رہا ہے؟

عرب میڈیا سے تعلق رکھنے والی صحافی پاکستانیوں سے متاثر، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی اہم قرار دیدی

کالم / تجزیہ

معرکۂ امن، اسلام آباد کی دہلیز پر بدلتی دنیا

وہیل چیئر پر دنیا کی سیاحت کرنے والی مہم جُو خواتین

اسلام آباد میں آخری اوور