سپریم کورٹ بتائے گی الیکشن کی تاریخ دینا کس کا کام اور کون جیل جائے گا، شیخ رشید

ہفتہ 25 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ امید ہےآئیندہ 10 دنوں میں سپریم کورٹ بتادے گی کہ الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہےاورخلاف ورزی پرکس نےجیل جانا ہے۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ عدلیہ پر دباؤ ڈالا جا رہا ہےکہ وہ اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری ادانہ کریں، ساری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے وزیر داخلہ دفاع اور مریم نواز عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امید ہے آئیندہ 10 دنوں میں سپریم کورٹ بتا دے گی کہ الیکشن کی تاریخ  کس نے دینی ہے اور خلاف ورزی  پر کس نے جیل جانا ہے۔

اپنے ایک اور ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ ایپکس کمیٹی کہہ رہی ہے ملک داخلی عدم استحکام کا متحمل نہیں ہوسکتا لیکن یہ نہیں بتا رہی الیکشن کی تاریخ کس نے دینی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فل بینچ کا مطالبہ کرتے ہیں لیکن 2 ججز پ راعتراضبھی کرتےہیں،چچا کے بچت کا دعویٰ بھتیجی کے 18 رکنی شاہانہ سیکیورٹی سکواڈ پرلاگو نہیں 13 پارٹیاں الیکشن معاشی سیاسی استحکام سے فراری ہیں۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟