صدر علوی بھی جیل بھرو تحریک کا حصہ بنیں ، ناصر شاہ

ہفتہ 25 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ کے وزیر بلدیات ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ اب صدر علوی پر بھی لازم ہے کہ جیل بھرو تحریک کا حصہ  بنیں یا عمران نیازی کے فیصلوں  کو غلط قرار دیں ۔

ناصر شاہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی کراچی  کے ایم این ایز کا  استعفوں  کی منظوری  کے خلاف درخواست  دائر کرنا مضحکہ خیز ہے۔  پہلے یہ سیاسی شہید اور اب سیاسی غازی بننے کی کوشش کررہے ہیں ۔ یہ درخواست  ثابت کرتی ہے کہ پی ٹی آئی  والے استعفیٰ دینے  کے فیصلے کو اپنی قیادت کی غلطی سمجھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ جیل بھرو تحریک  کے قیدی رہنمائوں نے ضمانتوں کی درخواستیں داخل کرنا شروع کردی ہیں۔ اس سے ثابت ہوتا ہے کہ پی ٹی آئی والے جیل بھرو تحریک کے فیصلے کو بھی اپنی قیادت کا اناڑی پن سمجھتے ہیں۔

ناصر شاہ نے کہا کہ اب اسد عمر اور شاہ محمود قریشی  جیل بھرو تحریک کے غازی  بننے جارہے ہیں؛ جب آپ اپنے سارے فیصلوں کو اپنی غلطی  سمجھتے ہیں تو عمران خان قوم سے معافی  مانگیں۔

وزیر بلدیات نے کہا کہ صدر عارف علوی  پی ٹی آئی کی ھر چال میں اپنا حصہ ضرور ڈالتا ہے۔  اب صدر علوی پر بھی لازم ہے کہ جیل بھرو تحریک کا حصہ  بنیں یا عمران نیازی کے فیصلوں  کو غلط قرار دیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وکٹ لینے کے بعد پرجوش جشن : آئی سی سی نے خرم شہزاد اور محمد عباس کو سزا سنادی

گھر بیٹھے اکاؤنٹ، سرمایہ کاری اور منافع کی تفصیلات، ’نیشنل سیونگز‘ کی نئی ایپ لانچ

ڈیرہ غازی خان کے ٹرائی بارڈر ایریا میں رینجرز کا فری میڈیکل کیمپ، مقامی آبادی کو مفت طبی سہولیات فراہم

امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی معمولی بہتری

دیوہیکل سیارچہ زمین کے قریب سے گزرے گا، پاکستان میں بنا دوربین کب دیکھا جاسکے گا؟

ویڈیو

اسحاق ڈار اور کویتی وزیر خارجہ کے درمیان اہم ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے علامہ محمد اقبال اسکالرشپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا آغاز

راولاکوٹ میں فورسز پر حملے منظم سازش کا حصہ، متعدد ملزمان گرفتار، اسلحہ برآمد، ایس ایس پی پونچھ خاور علی شوکت

کالم / تجزیہ

ایک اور میچ، ایک اور شکست، اب تو عادت سی ہے ہم کو!

اے ٹی ایم مشین 

28 جولائی 2010: وہ دن جب میرے قدموں تلے زمین نکل گئی