انسدادِ دہشت گردی عدالت: 9 مئی واقعات میں ملوث ملزمان کے ٹرائل کا آغاز ہو گیا

ہفتہ 4 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

انسداد دہشتگردی عدالت لاہور نے 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کے واقعات میں ملوث ملزمان کے ٹرائل کا آغاز کر دیا، 9 مئی کے پر تشدد واقعات کے نامزد گرفتار ملزمان کو عدالت نے 15 نومبر کو جیل سے طلب کرلیا ہے۔

انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے 4 مقدمات میں بڑی پیش رفت سامنے آگئی ہے، عدالت نے گرفتار نہ ہونے والے ملزمان سے متعلق پراسکیوٹر کو ہدایات لیکر پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے مختلف چالانوں پر سماعت کی اور نوٹسز جاری کیے۔

عدالت نے مسلم لیگ ن کا آفس جلانے، گلبرگ میں کینٹینر جلانے کے مقدمات میں طلبی کے نوٹسز جاری کیے ہیں۔

انسداد دہشتگردی عدالت نے اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید سمیت دیگر کی طلبی کا نوٹس جاری کیا ہے۔

واضح رہے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چوہدری، میاں محمود الرشید سمیت دیگر رہنما 9 مئی واقعات میں ملوث ہونے کے باعث گرفتار ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان کی آئی ٹی برآمدات میں تاریخی اضافہ، وجوہات کیا ہیں؟

پنجاب اسمبلی کی تاریخ میں پہلی جوڈیشل کمیٹی قائم، یہ کیسے کام کرے گی اور اس کے اختیارات کیا ہوں گے؟

پیپلز پارٹی کا 40 برس بعد مینار پاکستان پر جلسے کا اعلان، بلاول بھٹو کے لیے یہ سیاسی امتحان کتنا اہم؟

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!