کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں 3 منزلہ عمارت کی دو بالائی منزلیں گرنے سے دو افراد جان بحق اور خاتون سمیت چار زخمی ہوگئے۔
واقعہ کراچی کے علاقے پٹیل پاڑہ میں فٹ بال گراؤنڈ کے نزدیک پیش آیا جہاں تین منزلہ عمارت کی دو بالائی منزلیں گر گئیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق حادثے کے وقت عمارت میں 5 افراد موجود تھے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ عمارت کے ملبے سے 5 افراد کو زخمی حالت میں نکالا گیا جن میں سے دو افراد دم توڑ گئے۔ پولیس کے مطابق خاتون برابروالےگھرمیں دیوارگرنےسےزخمی ہوئی۔
وی نیوز کے مطابق عمارت گرنے کی وجہ فی الحال سامنے نہیں آئی ہے۔ علاقہ مکین کے مطابق عمارت میں فیملی موجود تھی۔
ریسکیو اہلکار کا کہنا ہے کہ مکان سے دو افراد کوتشویشناک حالت میں نکالا گیا۔ تمام زخمیوں اور جان بحق شخص کی میت ہسپتال منتقل کر دی گئی۔
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری نے پٹیل پاڑہ کے علاقہ میں دو منزلہ مکان زمین بوس ہونے کا فوری نوٹس لیا ہے اور کمشنر کراچی سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے، جب کہ زخمیوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی ہے۔