پی ایس ایل میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے، نجم سیٹھی نے خوشخبری سنا دی

اتوار 26 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ اور حکومت پنجاب کے درمیان پی ایس ایل اخراجات کے حوالے سے پیدا ہونے والا معاملہ سلجھ گیا ہے۔

اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے ایک ٹوئٹ بھی کیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’ وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی صاحب نے لاہور میں پی ایس ایل میچز کے دوران لائٹنگ روٹس کی لاگت شیئر کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے ۔ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے لاہور اور پنڈی میں میچز شیڈول کے مطابق جاری رہیں گے‘۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور پنجاب حکومت کے درمیان اخراجات کے معاملے پر اختلافات سامنے آئے تھے، پی سی بی نے پنجاب حکومت کو اخراجات کی ادائیگی سے صاف انکار کر دیا تھا جبکہ پنجاب حکومت نے بھی اخراجات کی ادائیگی سے معذرت کرلی تھی۔

معاملہ الجھنے پر چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے پی سی بی کے پیٹرن ان چیف وزیراعظم شہباز شریف سے ٹیلی فونک رابطہ کیا جس پر وزیراعظم نے انہیں ہر ممکن تعاون کی یقین دہائی کرائی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟