یمن کے حوثی باغیوں نے امریکا کا سب سے اعلیٰ جاسوس ڈرون طیارہ مار گرایا

جمعہ 10 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

یمن کے حوثی باغیوں نے یمنی سمندری حدود کے اوپر پرواز کرنے والے امریکی ڈرون کو مارگرایا، امریکا کی جانب سے ڈرون تباہ کیے جانے کی تصدیق کی گئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں یمن کے حوثیوں نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ائیر ڈیفنس نے یمن کی سمندری حدود میں اسرائیل کی مدد کے لیے پرواز کرنے والے امریکی ڈرون کو مار گرایا ہے۔

حوثی باغیوں نے کہا ہے کہ امریکا کی اس طرح کی سرگرمیاں ہمیں اسرائیل کی فلسطین میں جاری جارحیت کے خلاف کارروائیوں سے نہیں روک سکتی، حوثی حکام نے امریکی ڈرون طیارہ مار گرائے جانے کی ویڈیو بھی جاری کردی۔ امریکی ڈرون طیارہ یمن کی فضائی حدود میں جاسوسی سرگرمیوں کی غرض سے داخل ہوا تھا۔

دوسری جانب امریکی حکام نے تصدیق کردی ہے کہ امریکی ایم کیو 9 ڈرون کو یمن کے قریب بین الاقوامی فضائی حدود میں نشانہ بنایا گیا ہے تاہم امریکا کی جانب سے حملے کے ذمہ داروں کا نام ظاہر نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ گرائے جانے والے امریکی ڈرون کی قیمت تقریبا 16ملین ڈالر ہے اور یہ امریکا کے بہترین ڈرون طیاروں شمار کیا جاتا ہے جو مسلسل 27گھنٹے سے زائد پرواز کر سکتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پی ایس ایل 11، کراچی کنگز نے معین علی کو اسکواڈ میں شامل کرلیا

قازقستان کا پاکستان سے 50 ہزار ٹن آلو منگوانے کا ارادہ

میں اور بھائی والد سے ملنے آنا چاہتے ہیں لیکن حکومت ویزا نہیں دے رہی، عمران خان کے بیٹےکا شکوہ

وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر ملاقات ضرور ہوگی، وقت اور جگہ کا تعین تاحال نہیں ہوا، رانا ثنااللہ

ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان بھارت کے خلاف میچ نہیں کھیلے گا، وزیراعظم شہباز شریف

ویڈیو

پورا پاکستان بھی اگر بسنت فیسٹیول منانے لاہور آجائے تو ہم ٹریفک کنٹرول کر لیں گے ۔سی ٹی او لاہور اطہر وحید

پاکستان اور امریکا ایران مذاکرات، پی ٹی آئی احتجاج اور بھارت میچ بائیکاٹ کی اپ ڈیٹ

وی ایکسکلوسیو: دہشتگردی کے خلاف لڑائی کسی فرد یا ادارے کی نہیں پوری قوم کی جنگ ہے، انوارالحق کاکڑ

کالم / تجزیہ

فاطمہ بھٹو کس قیامت سے گزریں؟

حادثے سے بڑا سانحہ

اگر جیفری ایپسٹین مسلمان ہوتا؟