اسد عمر کا پی ٹی آئی کی رکنیت اور سیاست چھوڑنے کا اعلان

ہفتہ 11 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سابق سینئر رہنما اسد عمر نے سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں سیاست چھوڑنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے لکھا کہ ایک دہائی سے زیادہ عوامی زندگی کے بعد اب وہ سیاست کو مکمل طور پر چھوڑنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ سے پوسٹ کرتے ہوئے لکھا کہ انہوں نے مکمل طور پر سیاست کو خیر باد کہہ دیا ہے، جیسا کہ وہ پہلے بھی عوامی سطح پر کہہ چکے ہیں کہ وہ ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہیں۔

’ریاستی اداروں کے ساتھ تصادم کی پالیسی سے متفق نہیں ہوں اور ایسی پالیسی ریاستی اداروں کے ساتھ شدید ٹکراؤ کا باعث بنی ہے جو کہ ملک کے مفاد میں نہیں ہے۔‘

مزید پڑھیں

انہوں نے پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سے بھی استعفیٰ دینے کا اعلان کر دیا، انہوں نے ان تمام لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ جن لوگوں نے اس سارے عمل میں میرا ساتھ دیا ان کا شکرگزار ہوں۔

’خاص طور پر میں این اے 54 کی ٹیم اور ووٹرز کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے مجھے 2 بار منتخب کیا۔ جس حلقے میں بھی رہا اس حلقے کی خدمت کرنے کی بھر پور کوشش کی۔ اللہ پاک پاکستانی قوم پر اپنی رحمتیں نازل فرمائے۔‘

واضح رہے 9 مئی کے واقعہ کے بعد اسد عمر نے پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا جبکہ پارٹی میں موجود رہنے کا اعلان کر رکھا تھا۔ لیکن آج انہوں نے سیاست کو خیر باد کہتے ہوئے پی ٹی آئی کو بھی مکمل طور پر خیر باد کہہ دیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ایشیا کپ 2025: سپر فور مرحلے کا شیڈول جاری، کون کس کے خلاف کھیلے گا؟

چمن میں دھماکا: 5 افراد جاں بحق، وزیراعظم اور وزیراعلیٰ بلوچستان کی مذمت

وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کا کامیاب دورہ مکمل کرکے لندن پہنچ گئے

گوگل ڈاؤن: دنیا بھر میں جی میل، یوٹیوب، سرچ اور ڈرائیو متاثر

خواتین کے پیٹ کے گرد چربی کیوں بڑھتی ہے؟

ویڈیو

اسلام آباد میں اولمپئین ارشد ندیم کے نام سے شاہراہ منسوب کرنے کا فیصلہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا شگفتہ انٹرویو

سعودی عرب اور پاکستان کسی بھی جارح کیخلاف ہمیشہ ایک رہیں گے، سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان

کالم / تجزیہ

پاک سعودی دفاعی معاہدہ، لڑائیوں کا خیال بھی شاید اب نہ آئے

سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی عالمی میڈیا میں نمایاں کوریج

چارلی کرک کا قتل