جے یو آئی نظریاتی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ملک دشمن قوتوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، فضل الرحمان

اتوار 12 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ مسلمان ممالک فلسطین کے عوام کے شانہ بشانہ کھڑے ہو جائیں۔ او آئی سی کو پیغام ہے کہ کمزور موقف مت دکھائے۔

مری میں جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ اسرائیل فلسطین میں تاریخ کے بدترین مظالم ڈھا رہا ہے، یہاں تک کے بچوں اور خواتین کو بھی قتل کیا جا رہا ہے جو جنگی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام نظریاتی سیاست پر یقین رکھتی ہے، ملک دشمن قوتوں کے خلاف جدوجہد جاری رہے گی، ہمارے اکابرین کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے۔

’امن و امان اور مستحکم معیشت کسی بھی ریاست کے لیے ضروری ہے‘۔

انہوں نے کہاکہ امریکا کو ابھی کل افغانستان میں شکست ہوئی ہے، وہ اب بھی اگر خود کو سپر پاور سمجھتا ہے تو احمق ہے، اور اگر ہم اسے سپر پاور سمجھیں تو ہم بھی احمق ہیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ ہم تو اتنا سمجھتے ہیں کہ مسلمان مسلمان کا بھائی ہے، آج پوری امت مسلمہ پر فرض ہے کہ وہ اپنے فلسطینی بھائیوں کےساتھ کھڑی ہو جائے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ اگر امریکا اور مغربی دنیا اپنے بحری بیڑے لا کر صہیونی قوتوں کی مدد کر رہے ہیں تو مسلمانوں کو کیوں سانپ سونگھ گیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ افغانستان کے محاذ پر ہمارے بھائیوں پر مشکل وقت آیا تو ہم شانہ بشانہ کھڑے ہوئے۔ اب فلسطین کے مسلمانوں پر مشکل آئی ہے تو پوری دنیا کے مسلمانوں پر فرض ہے کہ ان کے ساتھ کھڑے ہو جائیں۔

مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ حماس کی قیادت نے ملاقات کے دوران کہا کہ ہمیں سب سے زیادہ امیدیں پاکستان سے ہیں کیوں کہ پاکستان اسلامی دنیا کا واحد ایٹمی ملک ہے۔

سربراہ جے یو آئی نے کہاکہ ہم نے ملک کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کے لیے ہمیشہ جدوجہد کی۔ فلسطینی بھائیوں کی ہر فورم پر حمایت جاری رکھی جائے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کینیڈا میں گوردوارے پر حملہ، مذہبی پیشوا سمیت 2 افراد زخمی، ملزم گرفتار

پاکستان اور ملائیشیا کا انسداد دہشتگردی و منشیات کے خلاف تعاون بڑھانے پر اتفاق

میانمار میں بدھ عبادت گاہ پر فوجی فضائی حملہ، 14 افراد ہلاک، 20 زخمی

وزیراعظم کا بگھی سواری پر سخت نوٹس، آئی جی اسلام آباد اور چیف کمشنر کو تحریری انتباہ

اٹلی جانے والی تارکین وطن کی کشتی تیونس کے ساحل پر الٹ گئی، 13 افراد لاپتا

ویڈیو

کرائے کے جوتے، 6 ہزار میٹر بلند چوٹی: 14 سالہ ملائکہ خلجی کی حیران کن کہانی

ایک سال تک مفت اے آئی سہولت، پاکستانی طلبہ اسے کیسے حاصل کرسکتے ہیں؟

عمران خان کا علاج الشفا انٹرنیشنل کے بجائے پمز سے، حقائق کیا؟ پمز منتقلی کے خلاف پی ٹی آئی کا بڑا اقدام، خان کا سہیل آفریدی کے لیے پیغام

کالم / تجزیہ

سفید جادو، مثبت اور مددگار

عینی آپا ’آگ کا دریا‘ پار کیوں نہ کرسکیں؟

’ايسا ابّا کہاں سے لبھّا تھا‘