پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل بہتری: عام آدمی کو کیا فائدہ ہو گا؟

پیر 13 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان اسٹاک مارکیٹ گزشتہ ایک ماہ سے ریکارڈ ساز کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہے، 100 انڈیکس میں 613 پوائںنٹس اضافے کے ساتھ پاکستان اسٹاک ایکسچنج 56 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا ہے، گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 55 ہزار 391 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔

اسٹاک ایکسچینج میں بہتری کا ملکی معیشت کو کیا فائدہ ہوگا؟

معاشی ماہر شہریار بٹ کے مطابق اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس کسی بھی معیشت کی پیمائش کا بیرومیٹر ہوتا ہے اور معیشت کی درست نشاندہی کررہا ہوتا ہے، پاکستان اسٹاک مارکیٹ اس وقت تاریخ کی بلند سطح پر ہے تو اسکا مطلب ہے کہ ملک معاشی طور پر مضبوط ہو رہا ہے اور اسے لاحق ڈیفالٹ کے خطرات کا اب خاتمہ ہوچکا ہے۔

شہریار بٹ کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات پر عمل در آمد بھی اسٹاک مارکیٹ پر مثبت اثرات مرتب کررہا ہے۔ ’اسٹاک مارکیٹ کی موجودہ کارکردگی اس بات کی جانب اشارہ کررہی ہے کہ مارکیٹ کی کارکردگی اچھی ہے اور ملکی معیشت مثبت انداز میں پیش رفت کررہی ہے۔‘

ماہر معیشت شہریار بٹ سمجھتے ہیں کہ جب اسٹاک مارکیٹ بہتر کارکردگی دکھاتی ہے اور مارکیٹ میں لسٹڈ کمپنیاں منافع کماتی ہیں تو شرح سود میں کمی آتی ہے۔ ’آنے والے دنوں میں جب شرح سود میں کمی آئے گی تو اسکے اثرات بھی براہ راست معیشت پر پڑیں گے اور اسکا مطلب ہے کہ اس کا فائدہ عام آدمی کو پہنچے گا اور قیمتوں میں کمی آئی گی۔‘

گزشتہ ہفتہ کی کارکردگی

واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 2 ہزار 2 سو 68  پوائنٹس اضافے سے 55 ہزار 3 سو 91 پر بند ہوا تھا، کاروباری ہفتے میں 100 انڈیکس 3 ہزار 2 سو 13 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا اور 100 انڈیکس کی ہفتہ وار بلند ترین سطح 55 ہزار 5 سو 6 رہی۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس کی ہفتہ وار کم ترین سطح 53 ہزار 1 سو 67 رہی، بازار میں ایک ہفتے کے دوران 2 ارب 17 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے جبکہ شیئرز بازار کے ہفتہ وار کاروبار کی مالیت 77 ارب 44 کروڑ روپے رہی تھے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

آزاد کشمیر کے عوام نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد کردی

پاک چین دوستی ہر آزمائش میں سرخرو رہی، سی پیک ترقی و خوشحالی کی علامت ہے، عطا اللہ تارڑ

سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، اسٹاک مارکیٹ کھلتے ہی 2 ہزار پوائنٹس کا اضافہ

کیا اب Siri AI آپ کی پرانی چیٹس اور چھپی معلومات بھی نکال لے گا؟ ایپل نے سب کو حیران کر دیا

تیزاب گردی کے مجرموں کے لیے سزائے موت کی تجویز، قومی اسمبلی میں ترمیمی بل جمع

ویڈیو

پی ٹی آئی حکومت اختلافات کا شکار، کارکردگی صفر، پشاور کے شہریوں کی رائے

خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی حکومت کو مشکلات، کیا ناراض اراکین بجٹ میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں؟

گلگت بلتستان کے انتخابات میں پیپلز پارٹی کامیاب، مسلم لیگ ن کو شکست کی وجہ کیا بنی؟

کالم / تجزیہ

چاچا کرکٹ صرف تماشائی نہیں تھا

میں انس عبیداللہ عابد کے جنازے میں کیوں نہیں گیا؟

کشمیر ایکشن کمیٹی کیا چاہتی ہے؟