ایپکس کمیٹی اجلاس: پاک فوج پائیدار معاشی بحالی کے لیے حکومت سے مکمل تعاون کرے گی، جنرل سید عاصم منیر

جمعرات 16 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آرمی چیف سید عاصم منیر نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے دوران حکومت پاکستان کو ملک کی پائیدار معاشی بحالی میں پاک فوج کے مکمل تعاون کا یقین دلایا ہے۔

سید عاصم منیر نے جمعرات کونگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت اسلام آباد میں منعقد ہونے والے ایپکس کمیٹی کے 7 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملکی معیشت کی پائیدار بحالی کے لیے حکومت سے مکمل تعاون کرے گی۔

 ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا اور انہیں اطمینان بخش قرار دیا۔ اجلاس میں نگراں کابینہ کے ارکان، نگران صوبائی وزرائے اعلیٰ اور متعلقہ اعلیٰ حکومتی اہلکاروں نے شرکت کی۔

کمیٹی نے ایس آئی ایف سی کے تحت ملک میں بیرونی سرمایہ کاری کے لیے دوست ممالک سے روابط میں تیزی اور سرکاری و نجی اداروں سے تعاون کے اقدامات کی تعریف کی۔ کمیٹی نے سرمایہ کار براداری کے ساتھ مختلف اقدامات کے حوالے سے مؤثر طریقے سے روابط بڑھانے کی بھی تعریف کی جس کی بدولت ملکی و غیر ملکی سطح پر منصوبوں کے حوالے سے پیش رفت میں تیزی واقع ہوئی ہے۔

اس موقع ملک میں سرمایہ کاری کے فروغ کے اقدامات کے ساتھ ساتھ سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے کے پالیسی اقدمات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

پالیسی اقدامات میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کے منافع کی منتقلی، ملک میں کاروباری تنازعات کے حل کے عمل، مواصلاتی بنیادی ڈھانچے اور افرادی قوت کی بین الاقوامی معیار کے مطابق ترقی اور ایگزم بینک کو ترجیحی بنیادوں پر فعال بنانا شامل ہیں۔

کمیٹی نے ملک میں تیل اور گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کرکے  اس مسئلے کے پائیدار حل کے لیے جامع لائحہ عمل بنا کر پیش کرنے کی ہدایت کی۔

اجلاس نے خسارے کے شکار سرکاری اداروں کی نجکاری کے عمل کا جائزہ لیا اور اس کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور نجکاری کے اس  عمل کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کی.۔

وزیرِ اعظم نے تمام متعلقہ اداروں و اہلکاروں کو ہدایت کی کہ ایس آئی ایف سی کے تحت اقدامات پر بھرپور تعاون و محنت سے عمل کیا جائے تاکہ پاکستان نہ صرف قلیل و وسط مدتی ثمرات سے فائدہ اٹھا سکے بلکہ ملک کے وسیع تر مفاد میں طویل مدتی اقدامات کی راہ بھی ہموار ہو۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم