کرکٹ ورلڈ کپ: بھارت کی شکست پر پاکستانیوں کے دلچسپ تبصرے

پیر 20 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اس میں کوئی شک نہیں کہ گرین شرٹس کے ورلڈ کپ سے نکلنے پر پاکستانیوں کو بہت افسوس ہوا تھا۔ اور اس سے بھی زیادہ افسوس اس بات کا تھا کہ یہ ہار انہیں انڈیا جیسے ملک میں دیکھنا پڑی جس کے ساتھ ہمارے دیرینہ حریفانہ تعلقات ہیں۔

ورلڈ کپ کی ناقابل شکست ٹیم، انڈیا کو فائنل میں اپنے ہی ملک میں دنیا کے سب سے بڑے کرکٹ اسٹیڈیم میں عبرتناک ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا جب آسٹریلیا نے بھارتی سورماؤں کو چاروں شانے چت کر دیا۔

انڈیا کی ہار پہ پاکستانیوں نے ایسے خوشیاں منائیں جیسے کہ پاکستان نے ورلڈ کپ جیت لیا ہو، یعنی ہار کا جتنا غم ہندستانیوں کو تھا، اتنی ہی خوشی پاکستانیوں کو تھی۔ ہمیشہ کی طرح، کچھ لمحوں میں ہی ’ایکس‘ پلیٹ فارم بیشمار میمز اور مزاحیہ پوسٹس سے بھر گیا۔

عرفان پٹھان کی ’سنڈے والی‘ ٹوئیٹ سے لے کر ورات اور انوشکا کی تصاویر تک، ہر چیز ان پوسٹس میں موجود تھی۔ بہت سے لوگوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ انڈین کرکٹ بورڈ اور جے شاہ نے مل کے پاکستان کو ورلڈ کپ سے نکلوایا تھا، اس کی سزا بھارت کو فائنل میں ملی۔

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز کا بیان، سونے پہ سہاگا تھا کہ ایک لاکھ سے زائد تماشائی میچ دیکھنے آئے تھے، انہیں خاموش کرانے کی خوشی ہی کچھ اور ہے۔ بہت سے پاکستانی ایکس صارفین نے کمنز کے بیان کو پوسٹ کرتے ہوئے انڈین ٹیم کا خوب مذاق اُڑایا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp