پاکستان بمقابلہ تاجکستان: کراچی سے فٹبال فین میچ دیکھنے اسلام آباد پہنچ گیا

منگل 21 نومبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کے جناح سپورٹس اسٹیڈیم میں تاجکستان اور پاکستان کے درمیان فٹ بال میچ کے لیے پاکستانی شائقین خاصے پرجوش ہیں۔ 2006 کے بعد آج تاجکستان کے ساتھ پاکستان دوبارہ میچ کھیلنے جا رہا ہے جس کے لیے شائقین کی بڑی تعداد نے اسٹیڈیم کا رخ کیا ہے۔ جہاں اپنی ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لیے تاجک فینز پاکستان پہنچے ہیں وہیں کچھ پاکستانی بھی میچ دیکھنے کے لیے دوسرے شہروں سے اسلام آباد پہنچے ہیں۔ کراچی سے آئے ہوئے ایسے ہی ایک فٹ بال فین سے آپ کی ملاقات کرا رہے ہیں اسامہ خواجہ اپنی ویڈیو رپورٹ میں۔ ۔ ۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp