پیٹرول کی قیمت میں پانچ روپے فی لٹر کمی کا اعلان

منگل 28 فروری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لٹر کمی جب کہ ڈیزل کی قیمت برقرار رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پیٹرول 5 روپے فی لٹر سستا کردیا گیا ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں کسی قسم کا کوئی ردوبدل نہیں کیا گیا ہے۔

وزیر خزانہ کے مطابق پیٹرول کی اب نئی قیمت 267 روپے فی لٹر ہو گئی ہےجب کہ ڈیزل کی قیمت 280 روپے فی لٹر برقرار رہے گی۔ پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہو گا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 15 روپے کی کمی کی جا رہی ہے جس کے بعد اس کی نئی قیمت 187 روپے 73 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ لائٹ ڈیزل 12 روپے کی کمی کے بعد 184 روپے 68 پیسے کا ہو گیا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp