کریتی سینن نے پربھاس کے ساتھ تعلقات کی افواہوں پر خاموشی توڑ دی

بدھ 30 نومبر 2022
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی وڈ کی دلکش اداکارہ کریتی سینن نے اپنے اور تیلگو اداکار پربھاس کے درمیان کسی تعلق سے متعلق افواہوں پر خاموشی توڑ دی۔

حال ہی میں بالی وڈ اداکار ورون دھون نے ایک ریئلٹی شو پر کریتی سینن اور پربھاس کے درمیان تعلقات کا اشارہ دیا تھا تاہم اب اداکارہ نے ایسی تمام افواہوں کی تردید کر دی ہے۔

اداکارہ کریتی سینن نے اپنے انسٹاگرام کے ذریعے گردش کرتی افواہوں کی تردید کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد قرار دیا۔

اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں انہوں نے لکھا کہ ان کے کو اسٹار ورون دھون ریئلٹی شو میں کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو گئے تھے اور ان کا کیا ہوا مذاق افواہوں کا سبب بن گیا۔

انہوں نے لکھا ’’نہ یہ پیار ہے‘‘ اور ’’نہ ہی پی آر‘‘ ہمارا ’’بھیڑیا‘‘ ریئلٹی شو پر کچھ زیادہ ہی جذباتی ہو گیا تھا۔

کریتی نے لکھا کہ اس سے پہلے کہ کوئی پورٹل میری شادی کی تاریخ کا اعلان کر دے میں آپ کا یہ غبارہ ہی پھوڑ دیتی ہوں، یہ افواہیں بے بنیاد ہیں۔

واضح رہے کہ اپنی نئی فلم ‘بھیڑیا’ کی تشہیر کیلئے اداکارہ کریتی سینن اور ورون دھون بھارتی ڈانس شو ‘جھلک دکھلا جا’ کے مہمان بنے جہاں ورون دھون نے نام لیے بغیر کریتی سینن اور تیلگو انڈسٹری کے سپر اسٹار پربھاس کے تعلقات سے متعلق اشارہ دیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاسکو ختم، ملازمین کے لیے 4.18 ارب روپے کے پیکج کی منظوری

سپریم کورٹ کی جیل اصلاحات کانفرنس کا اعلامیہ جاری، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں اور سہولیات کے بحران پر تشویش

غزہ کے 80 فیصد سے زیادہ علاقے پر اسرائیل قابض ہوچکا، 73 ہزار فلسطینی شہید ہوئے، رپورٹ جاری

آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

پاکستان کا سیمی کنڈکٹر صنعت میں بڑا قدم، 4.5 ارب روپے کے قومی چپ ڈیزائن پروگرام پر عملدرآمد شروع

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز