دانیال عزیز اپنی شکایات پارٹی قیادت کے علم میں لائیں، سعد رفیق

اتوار 3 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کے سینیئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ دانیال عزیز کو پارٹی سے کوئی شکایات ہیں تو ضرور علم میں لائیں لیکن ایسی باتیں ٹی وی اسکرین پر نہیں لانی چاہییں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ آج دن بھر امیدواروں کے انٹرویوز ہوتے رہے، پارٹی نے مجھے ڈویژن کے انچارج کی ذمہ داری سونپی ہے۔ آج مسلم لیگ ن کے پارلیمانی بورڈ نے لاہور کے 7 قومی اور 14 صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے درخواستیں دینے والے امیدواروں کے انٹرویوز کیے۔

سعد رفیق نے کہاکہ خوشی کی بات ہے کہ پارٹی ٹکٹ کے لیے درخواستیں دینے والوں میں نوجوان اور وکلا بھی موجود ہیں، جن ساتھیوں نے لمبی جدوجہد کی ہے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا۔

انہوں نے کہاکہ یہ انٹرویوز کل بھی جاری رہیں گے، حتمی فیصلہ پارلیمانی بورڈ کی جانب سے کیا جائے گا۔

سعد رفیق کا کہنا تھا کہ شہباز شریف سے ملاقات میں مسلم لیگ ن سندھ اور کراچی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

دانیال عزیز سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ علاقائی سیاسی ایشو کو ٹی وی اسکرین پر نہیں لانا چاہیے۔ کسی بھی سیاسی جماعت میں اختلاف ہو سکتا ہے لیکن وہ آواز باہر نہیں جانی چاہیے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کے رہنما دانیال عزیز نے گزشتہ اتحادی حکومت کے دوران مہنگائی کا ذمہ دار پارٹی سیکریٹری جنرل احسن اقبال کو قرار دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر پارٹی قیادت نے اس کا نوٹس نہ بھی لیا تو عوام تو ضرور نوٹس لے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں