مجھے اپنی ہر فلم اور کام سے بڑھ کر اپنی بیٹی سے محبت ہے ، رنبیر کپور

جمعرات 2 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور نے کہا ہے کہ جتنا پیار اور خوشی وہ اپنی بیٹی کے لئے محسوس کرتے ہیں ، اتنا کسی بھی فلم  یا کسی بھی کام کے لئے محسوس نہیں کرتے ۔

بالی ووڈ اداکار رنبیر کپور ان دنوں اپنی فلم ’’ تو جھوٹی میں مکار ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں۔

ایک غیر ملکی خبر رساں ادارے کو حالیہ انٹرویو کے دوران رنبیر کپور نے گزشتہ سال نومبر میں پیدا ہونے والی اپنی بیٹی ’ راہا کپور ‘ کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ انہیں اپنی ہر فلم اور کام سے بڑھ کر اپنی بیٹی سے محبت ہے اور جتنا پیار اور خوشی وہ اپنی بیٹی کے لئے محسوس کرتے ہیں ، اتنا کسی بھی کام یا فلم کے لئے محسوس نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ گزشتہ سال اپریل میں عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور نے شادی کی تھی ۔ ان کی شادی کی تقریب میں ان کے قریبی دوستوں اور ان کے خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی ۔

عالیہ بھٹ نے چھ نومبر2022 کو اپنی انسٹا گرام پوسٹ کے ذریعے اپنی بیٹی کی پیدائش کا اعلان کیا تھا۔

حالیہ انٹرویو میں رنبیر کپور نے اپنی بیٹی ’ راہا ‘ کے بارے میں  بات کرتے ہوئے والد ہونے کی حیثیت سے بیٹی کے لئے خوف اورپریشانی کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے زیادہ میرے لئے کچھ بھی نہیں ، یہی میرے لئے سب کچھ ہے۔ اب مجھے اس بارے میں بات کرتے ہوئے بھی ڈر سا محسوس ہوتا ہے کہ کہیں یہ سب کچھ چلا نہ جائے۔ میرے ذہن کے نہاں خانوں میں ایک بات موجود ہے جو مرتے دم تک میرے ساتھ رہے گی۔

رنبیر کپورنے انٹرویو کے دوران مزید کہا کہ بظاہر ہم اداکاروں کی زندگیاں بہت چمک دمک والی لگتی ہیں لیکن اندرونی طور پر ہم سب درد سے بھرے ہوتے ہیں۔ ہر اداکار اپنی زندگی سے ناخوش ہے ۔ واضح رہے کہ رنبیر کپور اور شردھا کپور کی فلم تو ’’جھوٹی میں مکار ‘‘ آٹھ مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

سکھر میں ٹوپی کس نے اتاری؟ گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وائرل ویڈیو پرنئی بحث چھڑ گئی

بھارتی وزیر دفاع جرمن آبدوز میں پھنس گئے، تنگ ہیچ سے گزرنے کی ویڈیو وائرل

کینسر کی مریضہ نے لاعلاج قرار دیے جانے کے 5 دن بعد شادی کر لی

استعمال شدہ موبائل فونز پر ڈیوٹیز میں 175 فیصد تک اضافہ، 62 ماڈلز مہنگے

ویڈیو

قومی سلامتی کمیٹی کا بھارت کو سخت پیغام، کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار