ملک سے اسمگلنگ کے مکمل خاتمہ کے لیے نگران حکومت، متعلقہ اداروں اور عسکری قیادت کی جانب سے سخت اقدامات کے فیصلہ کے بعد ماہ ستمبر سے ملک بھر میں اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کا آغاز کیا گیا تھا۔
یکم ستمبر سے اب تک ملک بھر سے 9199 میڑک ٹن چینی، 202 میٹرک ٹن آٹا، 2519 میٹرک ٹن کھاد، سگریٹ کے 111409 سٹاکس، کپڑے کے 12213 تھان اور 1.833 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا جاچکا ہے۔
مزید پڑھیں
اسمگلنگ کے خلاف حکومتی کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، متعلقہ اداروں نے ایک ہفتہ کے دوران ملک بھر سے بھاری مقدار میں ایرانی تیل، کھاد، سگریٹ، کپڑا اور چینی برآمد کی ہے۔ 26 نومبر سے 3 دسمبر تک کے حاصل کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک بھر سے کل 508 میٹرک ٹن کھاد، 113 میٹرک ٹن چینی اور 0.143 ملین لیٹر ایرانی تیل برآمد کیا گیا۔
اسمگلنگ کے خلاف آپریشن کے دوران ملک بھر سے سگریٹ کے 89580 سٹاکس اور کپڑے کے 2669 تھان ضبط کیے گئے۔ متعلقہ اداروں نے ملتان سے 63 میٹرک ٹن، پشاور سے 0.362 میٹرک ٹن اور کوئٹہ سے 49 میٹرک ٹن چینی برآمد کی۔ کوئٹہ سے کپڑے کے 842 تھان اور سگریٹ کے 30 سٹاکس برآمد ہوئے، پشاور سے کپڑے کے 1364 تھان اور 89000 سگریٹ کے سٹاکس ضبط کیے گئے۔