گڑ اور گڑ سے بنی اشیاء کی برآمدات میں جاری مالی سال کے دوران اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جاری سال کے دوران گڑ کی برآمدات سے گزشتہ سال کی نسبت 15 فیصد اضافہ حاصل ہوا ہے۔ تاہم یہ سال مکمل ہونے تک مزید اضافے کی توقع کی جارہی ہے۔
اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اکتوبرتک کی مدت میں گڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو17.43 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 15 فیصدزیادہ ہے۔
مزید پڑھیں
گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو15.17 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
اکتوبرمیں گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات کاحجم 4.88 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جوستمبرمیں 4.65 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اکتوبرمیں 3.014 ملین ڈالرتھا۔
مالی سال 2023 میں گڑ اورگڑ سے بنی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 46.27 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔