16 دسمبر سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی ہو سکتی ہے؟

پیر 11 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی کمی واقع ہوئی ہے، برینٹ خام تیل کی قیمت 76 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے، اکتوبر میں خام تیل کی قیمت 94 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی تھی۔

دوسری جانب پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے اور امریکی کرنسی کی قدر گزشتہ 4 ہفتوں میں 2 سو 88 روپے 35 پیسے سے کم ہو کر 2 سو 84 روپے ہو گئی ہے، خام تیل اور ڈالر کی قیمتوں میں کمی کے پیش نظر تجزیہ کاروں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی ہوسکتی ہے، تاہم قیمتوں کا حتمی فیصلہ وزارت خزانہ 15 دسمبر کی رات کو اوگرا کی سمری کی روشنی میں کرے گی۔

یکم دسمبر کو بھی ڈالر کی قدر میں کمی اور عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے باعث پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی جاسکتی تھی تاہم حکومت نے پیٹرول کی قیمت کو برقرار رکھا تھا۔

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی واقع ہوئی ہے، برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 76 ڈالر، امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 71 ڈالر فی بیرل جبکہ روسی خام تیل کی قیمت 60 ڈالر فی بیرل تک گر گئی ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق اگر 15 دسمبر تک اسی طرح ڈالر کی قدر میں کمی اور خام تیل کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ جاری رہا تو 16 دسمبر سے پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی جائے گی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہو گی اور عوام کو ریلیف دیا جائے گا، قیمتوں میں ردوبدل کا حتمی فیصلہ اوگرا کی سمری کی روشنی میں وزارت خزانہ 30 نومبر کو کرے گی۔

ستمبر سے پاکستان میں روپے کی قدر مستحکم اور ڈالر سستا ہو رہا تھا، انٹربینک میں ڈالر 307 روپے سے کم ہو کر 23 اکتوبر کو 275 روپے کا ہو گیا تھا، گزشتہ ہفتے سے ایک مرتبہ پھر سے ڈالر کی قیمت میں کمی کا سلسلہ جاری ہے اور 289 روپے سے کم ہو کر 284 روپے کا ہو گیا ہے۔

حکومت نے 15 نومبر کو جب پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کیا تھا، اس وقت انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 2 سو 88 روپے 35 پیسے تھی جو کہ اب 4 روپے سے زائد کمی کے بعد 281 روپے ہو گئی ہے، دوسری جانب 15 نومبر کو عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت 82 ڈالر50 سینٹ فی بیرل کے قریب تھی جو کہ 6 ڈالر سے زائد کمی کے بعد اب 76 ڈالر 34 سینٹ تک آگئی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سابق این سی پی رہنما میر ارشد الحق کی بی این پی میں شمولیت

سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے ٹوکنائزیشن، وزیر خزانہ کی عالمی وفد سے ملاقات

کرکٹ بورڈ کو الٹی میٹم دینے کی بھارتی خبریں غلط اور غیر مستند ہیں، بنگلادیش

ایران کیخلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیا جائے گا، آرمی چیف کا دشمنوں کو سخت انتباہ

جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں مودی کے خلاف پھر نعرے، احتجاج ملک بھر میں پھیل گیا

ویڈیو

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

جعلی مقدمات قائم کرنے سے لوگ ہیرو بن جاتے ہیں، میاں داؤد ایڈووکیٹ

عمران خان نے کہا تھا کہ ’فوج میری ہے اور میں فوج کا ہوں‘، شاندانہ گلزار

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟