‘کاجول کا سُسرال شادی کے بعد انہیں فلموں میں نہیں دیکھنا چاہتا تھا، اسی لیے ایک فلم سے نکالنا پڑا’

بدھ 30 نومبر 2022
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے معروف فلم ساز اور پروڈیوسر سنیل درشن نے انکشاف کیا ہے کہ اجے دیوگن کے گھر والے چاہتے تھے کہ کاجول شادی کے بعد کام چھوڑ دے۔

حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں فلم ساز سنیل درشن نے کاجول کے کیرئیر سے متعلق چند انکشافات کیے۔

انہوں نے کہا کہ ‘اجے کے گھر والے کاجول کے فلمی کیرئیر کے حق میں نہیں تھے اور یہ بات مجھے کاجول کی والدہ تنوجا آنٹی نے بتائی کیونکہ کاجول میری فلم میں کام کرنے والی تھی’۔

سنیل درشن نے بتایا ‘فلم جانور کی شوٹنگ کا آغاز ہونے والا تھا جس میں کاجول نے کام کرنا تھا اور پھر ان دنوں کاجول کی شادی بھی قریب تھی، مجھے تنوجا آنٹی کا فون آیا اور انہوں نے اپنے گھر آنے کا کہا’۔

دوران انٹرویو فلم ساز نے کہا ‘میں ان کے گھر گیا تو انہوں نے مجھے کہا تم جانتے ہو کاجول کی شادی ہونے والی ہے اور وہ لوگ (اجے کے گھر والے) نہیں چاہتے کہ کاجول اب کام کرے، اسی لیے تمہیں اس کے فلم سے نکالنا پڑے گا’۔

سنیل درشن نے کہا ‘میں نے جب یہ سنا تو کہا ٹھیک ہے کوئی بات نہیں، میں ان کے اس فیصلے کی عزت کرتا ہوں، بعدازاں میں نے کاجول کی جگہ شلپا شیٹی کو فلم میں لیا’۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹرمپ کا ایران سے ڈیل کے لیے خفیہ رابطہ، پاسداران انقلاب کو براہِ راست پیغام پہنچایا گیا، فوکس نیوز کا دعویٰ

معروف دوا صرف ایک بیماری تک محدود نہیں، تحقیق میں حیران کن طبی فائدہ سامنے آگیا

نئے انتظامی یونٹس وقت کی ضرورت، ہم مطالبہ نہیں بلکہ تجویز کی حمایت کر رہے ہیں، مصطفیٰ کمال

پیٹرولیم لیوی کے خلاف جماعت اسلامی کے کراچی، لاہور اور پشاور میں دھرنے

آزاد کشمیر کی مخصوص نشستوں پر پولنگ 24 اگست کو، امیدواروں کے نام بھی سامنے آگئے

ویڈیو

نئے انتظامی یونٹس سے گورننس بہتر ہوسکتی ہے، ایس ڈی پی آئی کے قومی مباحثے میں ماہرین کی رائے

اسلام ماخا چیف کی ’یو ایف سی‘ فائٹ میں مسلسل 17 ویں فتح، نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا

ایران کا ہرمز کھولنے سے قبل امریکا سے معاہدے کی پاسداری کا مطالبہ، خطے میں کشیدگی بڑھ گئی

کالم / تجزیہ

انکار کا اعزاز

چربیلی آگ پر چل کر سچائی ثابت کرنا

مایوس ہونے سے پہلے یہ حساب کتاب بھی کر لیں