کیا امریکیوں نے احتجاجاً کپڑے ہسپانوی برانڈ کے آؤٹ لیٹ کے باہر پھینک دیے؟

بدھ 13 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

مشہور ہسپانوی برانڈ زارا (ZARA) کی جانب سے غزہ جنگ کے بارے میں توہین آمیز اشتہار دینے کے بعد پوری دنیا میں احتجاج ریکارڈ کیا گیا، اسی دوران سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ لوگ ہزاروں کی تعداد میں کپڑے زارا برانڈ کے آؤٹ لیٹ کے باہر پھینک رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر صارفین اس عمل کو اسرائیل غزہ جنگ کے ساتھ جوڑ رہے ہیں کہ امریکیوں نے احتجاج کے طور پر کپڑے آؤٹ لیٹ کے باہر بھینکنا شروع کر دیے، جبکہ یہ ویڈیو نومبر کی ہے اور اس کا تعلق زارا برانڈ کی تشہیری مہم سے نہیں ہے۔ ویڈیو کا اسرائیل غزہ جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ اسے نومبر میں ایک گارمینٹ کمپنی ویسٹائر کولیکٹیو (Vestiaire Collective) نے ٹک ٹاک پر پوسٹ کیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کتنی بڑی تعداد میں لوگوں نے زارا برانڈ کے آؤٹ لیٹ کے سامنے تمام کپڑے پھینک دیے۔ ترکیہ کے ایک میڈیا پلیٹ فارم نے ویڈیو شیئر کی اور لکھا کہ غزہ میں جنگ کے بارے میں توہین آمیز اشتہار لگانے کے بعد لوگوں نے برانڈ کا بائیکاٹ کرتے ہوئے غصے کا اظہار کیا ہے۔

بین الاقوامی گارمنٹس برانڈ “زارا” نے اپنی مصنوعات کی تشہیر کے لیے غزہ میں اسرائیلی حملے کے بعد درپیش تباہی کے مناظر کی عکاسی کی، جس میں کفن میں ملبوس میت کو اشتہاری مجسمے کے ہاتھ میں رکھا گیا۔ زارا کے اس اشتہار میں سفید کپڑے میں ملبوس میت مسلمانوں کی طرف سے مردے کو دیے جانے والے کفن کی طرف اشارہ تھا۔

ان مناظر کو دیکھنے کے بعد صارفین نے شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے برانڈ کا بائیکاٹ کر دیا۔ بائیکاٹ مہم کے بعد انٹرنیشنل فیشن برانڈ ’زارا‘ نے فلسطینیوں کے خلاف فوٹو شوٹ پر معذرت کی اور سوشل میڈیا سے اشتہار کو ڈیلیٹ کر دیا۔

سوشل میڈیا پر جاری ایک بیان میں فیشن لیبل کی طرف سے وضاحت کی گئی کہ نیا کلیکشن جولائی میں بنا تھا اور اس کا فوٹو شوٹ ستمبر میں کیا گیا۔ فیشن لیبل کے مطابق ان کی نئی تشہیری مہم کی تصاویر سے کچھ لوگوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جس کی وجہ سے وہ تصاویر ہٹا دی گئی ہیں۔

واضح رہے فیشن برانڈ ‘زارا’ (zara) کی نئی تشہیری مہم میں حساس نوعیت کا فوٹو شوٹ کیا گیا، اس شوٹ میں معصوم فلسطینیوں کا مذاق اڑایا گیا، فوٹو شوٹ میں ماڈل نے سفید کپڑے میں لپٹی ہوئی لاش کا مجسمہ اپنے کندھے پر اُٹھایا ہوا تھا۔

فوٹو شوٹ میں ملبے کا ڈھیر اور گمشدہ اعضاء کے مجسمے بھی دکھائے گئے، فیشن برانڈ کا تشہیری فوٹو شوٹ دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور برانڈ کے بائیکاٹ کی مہم چلائی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

تین گنا قیمت، جعلی اور ایکسپائر اشیا، سلمیٰ بٹ کا موٹروے ریسٹ ایریاز پر موجود مارٹس کے خلاف سخت ایکشن

پاکستان اور صومالیہ میں بحری دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق

چین کی طرز پر اسلام آباد میں لا انفورسمنٹ انویسٹی گیشن سینٹر قائم ہوگا، محسن نقوی

پاکستان اور امریکا کا دہشتگردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

خواتین نے مینگرووز کے جنگلات بحال کرکے دارالحکومت کو سمندر کے خطرات سے بچانا شروع کردیا

ویڈیو

سولر انقلاب کے بعد پاکستان کا اگلا بڑا امتحان، ماہرین کا بیٹری اسٹوریج اور اسمارٹ گرڈز کی اہمیت پر زور

آزاد کشمیر میں اقتدار کی دوڑ تیز، ن لیگ کی سادہ اکثریت، وزارت عظمیٰ کے لیے بڑے نام سامنے آگئے

صومالی وزیرِ دفاع کی نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز آمد، دفاعی شراکت داری، تربیت اور استعدادِ کار بڑھانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟

پہلا دروازہ