بھارتی فلم ‘دی کشمیر فائلز ‘بیہودہ پروپیگنڈا قرار

بدھ 30 نومبر 2022
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی فلم ‘دی کشمیر فائلز ‘کو بیہودہ پروپیگنڈا قرار دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کی جیوری کے صدر نے بھارتی فلم ‘دی کشمیر فائلز’ کو بیہودہ پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔

جیوری انٹرنیشنل فلم فیسٹیول آف انڈیا کا کہنا ہے کہ کشمیر فائلز پروپیگنڈہ اور بیہودہ فلم ہے، ایسی فلم کو نیشنل ایوارڈ ملنا انتہائی حیران کُن ہے۔

دی کشمیر فائلز مقبوضہ کشمیر کے پنڈتوں پر مبنی بالی ووڈ فلم ہے۔ یہ 1990 کے دوران پنڈتوں کے ساتھ ہونے والی مبینہ زیادتیوں پر بنائی گئی ریاستی پروپیگینڈا فلم ہے۔ فلم میں کشمیری مسلمانوں کو منفی کردار میں اور دہشت گرد دکھایا گیا ہے۔

جیوری کا کہنا ہے کہ دی کشمیر فائلز پر مسلمانوں کے علاوہ کشمیری پنڈتوں نے بھی اعتراضات کیے۔

واضح رہے کہ دی کشمیر فائلز رواں برس 11 مارچ کو ریلیز کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاسکو ختم، ملازمین کے لیے 4.18 ارب روپے کے پیکج کی منظوری

سپریم کورٹ کی جیل اصلاحات کانفرنس کا اعلامیہ جاری، جیلوں میں گنجائش سے زیادہ قیدیوں اور سہولیات کے بحران پر تشویش

غزہ کے 80 فیصد سے زیادہ علاقے پر اسرائیل قابض ہوچکا، 73 ہزار فلسطینی شہید ہوئے، رپورٹ جاری

آزاد کشمیر میں آئندہ حکومت استحکام پاکستان پارٹی کی ہوگی، تنویر الیاس کا دعویٰ

پاکستان کا سیمی کنڈکٹر صنعت میں بڑا قدم، 4.5 ارب روپے کے قومی چپ ڈیزائن پروگرام پر عملدرآمد شروع

ویڈیو

سندھ طاس معاہدے کی یکطرفہ معطلی غیر قانونی، بھارت پانی کو سیاسی دباؤ کے ہتھیار کے طور پر استعمال نہ کرے، دفتر خارجہ

صادقین کی 96ویں سالگرہ پر پاکستان پوسٹ کا دنیا کا طویل ترین یادگاری ڈاک ٹکٹ جاری

پی ٹی آئی کی اندرونی رسہ کشی، خیبرپختونخوا کے عوام پریشان

کالم / تجزیہ

بھارتی آبی جارحیت: چند سنگین قانونی پہلو

دریاؤں کو بہنے دو

تفرقہ اور نام نہاد پوڈکاسٹرز