کرکٹ فائنل میچ: ’مہمان خصوصی‘ بننے کا خواہش مند مدعو نہ کیے جانے پر ٹریکٹر لے کر پچ پر چڑھ دوڑا

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت میں کرکٹ جہاں جذبات کو عروج پر لے جاتی ہے، وہیں بعض اوقات یہی جذبات حد سے تجاوز بھی کر جاتے ہیں۔ ایسا ہی ایک حیران کن واقعہ ریاست مہاراشٹر کے ضلع جلگاؤں میں پیش آیا جہاں ایک مقامی سیاستدان نے غصے میں کرکٹ پچ ہی تباہ کر دی۔

مزید پڑھیں: ’آپ مہدی حسن جیسی آواز کہاں سے لائیں گے‘

واقعہ 12 اپریل کو دھارنگاؤں میں ایم ایل اے ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کے فائنل کے دوران پیش آیا، جو ممبئی سے قریباً 400 کلومیٹر دور واقع ہے۔ حکام کے مطابق میونسپل کونسل کے صدر اس بات پر برہم تھے کہ انہیں ایونٹ میں مدعو نہیں کیا گیا۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص ٹریکٹر لے کر میدان میں داخل ہوا اور پچ کو روند ڈالا، جس کے باعث کھیل جاری رکھنا ممکن نہ رہا۔ اس اچانک صورتحال پر کھلاڑی، منتظمین اور شائقین حیران رہ گئے۔

حکام کا کہنا ہے کہ سیاستدان نے یہ اقدام غصے میں آ کر کیا، جس کے بعد میچ فوری طور پر منسوخ کر دیا گیا کیونکہ پچ کھیل کے قابل نہیں رہی تھی۔ واقعے نے سیکیورٹی انتظامات پر بھی سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

مزید پڑھیں: چین کے لیے خفیہ امریکی ٹیکنالوجی چوری کے الزام میں انجینیئر گرفتار

پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال کو قابو میں کرلیا۔ تاہم منتظمین کی جانب سے کوئی باقاعدہ شکایت درج نہیں کروائی گئی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp