ضلع مہمند کے عمائدین کا پاک فوج اور حکومت پر اعتماد، امن کوششوں پر خراجِ تحسین

پیر 20 اپریل 2026
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مہمند سے تعلق رکھنے والے عمائدین اور مقامی افراد نے پاک فوج اور حکومتِ پاکستان کی امن کے قیام کے لیے جاری کوششوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ملک کا مثبت اور ذمہ دارانہ کردار نہ صرف خطے بلکہ عالمی سطح پر بھی سراہا جا رہا ہے۔

مقامی عمائدین کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مؤثر اور کامیاب سفارتکاری کے نتیجے میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں کمی آئی اور جنگ بندی ممکن ہوئی، جس کے بعد اسلام آباد میں اہم مذاکرات بھی منعقد ہوئے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ پیش رفت پاکستان کے امن پسند تشخص کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

واضح رہے کہ اسلام آباد اب ایک بار پھر امن مذاکرات کے دوسرے دور کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جس سے خطے میں استحکام کی نئی راہیں ہموار ہونے کی توقع ہے۔

ضلع مہمند کے عمائدین نے اس پیش رفت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ہمیشہ سے امن کا داعی رہا ہے اور عالمی برادری بھی اس کے مثبت کردار کو تسلیم کر رہی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ مقامی سطح پر بھی امن و استحکام کے قیام کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp