بائیڈن حکام کا اسرائیلی وزیر خزانہ سے ملنے سے انکار

اتوار 5 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ بائیڈن انتطامیہ کے حکام فلسطینی قصبے’ حوارہ ‘ کو صفہ ہستی سے مٹانے کا مطالبہ کرنے والے اسرائیل کے وزیر خزانہ سے ملاقات نہیں کریں گے۔

واضح رہے کہ انتہا پسند اسرائیلی سیاست دان اور ملک کے وزیر خزانہ بيتزاليل سموتريتش اگلے ہفتے امریکہ کے دورے پر جائیں گے۔

معروف اخبار ’ عرب نیوز ‘ کی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے پریس بریفنگ میں بتایا ہے کہ بيتزاليل سموتريتش جو وزیر خزانہ کا عہدہ سنبھالنے کے بعد واشنگٹن کا دورہ کریں گے، ان سے امریکی وزیر خزانہ جین ییلن یا دوسرے سرکاری عہدیدار ملاقات نہیں کریں گے۔

امریکی محکمہ خارجہ نے اسرائیلی وزیر کے بیان کو تشدد پر اکسانے والا قرار دیا  اور اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو سے برسرعام  اس بیان سے لاتعلقی کا اظہار کرنے کا مطالبہ کیا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ’ یہ  بیان غیر ذمہ دارانہ ، ناقابل برداشت اور نفرت انگیز ہے ۔

اسرائیلی وزیر خزانہ نے گزشتہ بدھ  اسرائیل کے زیرِ قبضہ مغربی کنارے کے علاقے میں یہودی آباد کاروں اور فلسطینیوں کے درمیان حملوں اور پُرتشدد واقعات کے دوران ایک کانفرنس میں ’حوارہ‘ نامی قصبے کو مٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔

اسرائیلی وزیر خزانہ کے اس بیان پر دنیا بھر سے شدید مذمت کا اظہار کیا گیا ۔

اقوام متحدہ میں انسانی حقوق کمیشن کے سربراہ وولکر ترک نے ان کے بیان کو تشدد اور دشمنی پر اکسانے کے مترادف قرار دیا۔ انھوں نے کہا کہ مقبوضہ فلسطینی علاقے میں صورت حال المناک ہے۔

 یاد رہے کہ اسرائیل کے وزیر خزانہ رواں ماہ 12 تا 14 مارچ واشنگٹن میں ہوں گے جہاں وہ اسرائیلی بانڈز کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کراچی تجاوزات کیس، وفاقی آئینی عدالت نے سعید غنی کے خلاف توہین عدالت درخواست سمیت سماعت مقرر کر دی

پیداواری صلاحیت کے باوجود پاکستان میں بجلی کی شدید کمی برقرار

دن میں زیادہ اور بار بار سونا صحت کے لیے نقصان دہ، موت کی جانب پیشقدمی قرار

پی ایس ایل میچ کے دوران عامر سہیل کے کراچی سے متعلق ریمارکس پر ہنگامہ، سوشل میڈیا پر سخت تنقید

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر خدشات

ویڈیو

کرکٹ اسٹیڈیم میں اسمبلی اجلاس، پشاور کے شہری کیاکہتے ہیں؟

پاکستان کی کوششوں سے امن قائم ہو گا، اسلام آباد کے شہریوں کی رائے

سعودی عرب سے 3 بلین ڈالرز ملنے پر پاکستانی کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

عالمی دن پر کتاب سے مکالمہ

جنگ اور جنگ بندی کے مابین مرتب کیے 9 نتائج

لاہور پر ’مغل اعظم‘ کی یلغار