توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کی استدعا مسترد

جمعہ 29 دسمبر 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

لاہور ہائیکورٹ نے توشہ خانہ کے تحائف ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کی استدعا مسترد کر دی ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران نے لاہور کے مقامی وکیل کی جانب سے توشہ خانہ کے تحائف ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزار نے درخواست میں مؤقف اپنایا تھا کہ توشہ خانہ سے تحائف لیکر ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف کارروائی ہونی چاہیے۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی تھی کہ توشہ خانہ تحائف ظاہر نہ کرنے والے اراکین اسمبلی کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائے۔

جسٹس راحیل کامران شیخ نے مقامی وکیل کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے درخواست خارج کر دی، درخواست پر تفصیلی فیصلہ بعد میں ویب سائٹ پر جاری کیا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں