گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والی منفرد گاڑی

جمعرات 5 جنوری 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

گاڑیاں تو آپ نے لاتعداد دیکھی ہوں گی مگر گرگٹ کی طرح رنگ بدلنے والی اس کار کا جواب نہیں۔

بی ایم ڈبلیو نے لاس ویگاس میں کنزیومر الیکٹرونکس شو (سی ای ایس) کے دوران 2 کانسیپٹ گاڑیاں پیش کیں جن میں سے ایک مالک کے مزاج کے مطابق رنگ بدلتی ہے۔

دنیا کا پہلا ٹی وی جسے چلانے کے لیے بجلی کی ضرورت نہیں

دیکھنے میں یہ دونوں گاڑیاں ایک جیسی ہیں اور دونوں کو آئی ویژن ڈی کانسیپٹ کا نام دیا گیا ہے۔

مگر گاڑی کا ایک ورژن رنگ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے جس کے لیے کلر چینجنگ پینلز استعمال کیے گئے ہیں۔

اس کمپنی نے گزشتہ سال بھی اس طرح کی کانسیپٹ گاڑی کو پیش کیا تھا مگر اس کا رنگ صرف گرے میں تبدیل ہوتا تھا۔

مگر اس سال متعارف کرائی گئی گاڑی آئی ویژن ڈی متعدد رنگوں میں تبدیل ہوسکتی ہے بلکہ اس کے مختلف حصے بھی الگ الگ رنگ کے ہوسکتے ہیں، یہاں تک کہ پہیے کا رنگ بھی تبدیل کرنا ممکن ہے۔

اب محض انگلی کے ذریعے بلڈ پریشر چیک کرنا ہوجائے گا ممکن

گاڑی کا دوسرا ورژن یوزر انٹرفیس کے نئے خیالات کے اظہار کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

اس گاڑی کے باہری حصے میں ہیڈلائٹس اور گرل درحقیقت ایک ڈسپلے پینل ہے جو مختلف شکلوں میں بدل سکتا ہے، جس سے چہرے کے تاثرات جیسے خوشی یا دیگر کا اظہار کیا جاسکتا ہے۔

گاڑی کے اندر ونڈ شیلڈ کو ہی ٹچ اسکرین ڈسپلے بنادیا گیا ہے اور کمپنی کے مطابق 2025 میں یہ فیچر حقیقی گاڑیوں میں لانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

اس ڈسپلے میں ڈیجیٹل مواد کو چلانا بھی ممکن ہے جبکہ گاڑی سے متعلق تفصیلات بھی دیکھی جاسکتی ہیں۔

مگر کمپنی نے یہ واضح نہیں کیا کہ مستقبل قریب میں اس گاڑی کے دونوں ورژنز کو عام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا یا نہیں

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر الیکشن کمیشن نے ’عوام پاکستان‘ کو ڈی لسٹ کردیا

اسمارٹ چشموں سے خفیہ ریکارڈنگ: لوگ ویڈیو رکوانے کے لیے ڈزنی کے گانے کیوں گانے لگے؟

مون سون بارشوں سے جاں بحق افراد کی تعداد 151 ہوگئی، 8 اگست سے نئے سلسلے کی پیشگوئی، الرٹ جاری

ایک دھن 639 سال، دنیا کا منفرد ترین موسیقی پروگرام جاری

‘بھوتوں کی مہک پہچان لیتا ہوں’، پیرانارمل انویسٹیگیٹر کے حیران کن دعوے

ویڈیو

’۔۔۔ ایک دستخط‘: تجارتی خسارے پر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوئٹزر لینڈ کو دھمکی دے دی

سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ’مکہ مکرمہ مشترکہ دفاعی معاہدہ‘ طے، کسی ایک پر حملہ تینوں پر حملہ تصور ہوگا

 ایران جنگ جلد ختم ہو جائے گی، آبنائے ہرمز کھولنے کے عبوری معاہدے کے امکانات روشن، صدر ٹرمپ کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

اپنی زندگی کے ایڈیٹر بنیں، رائٹر نہیں

گلا سڑا نظام اور وزیر داخلہ کی تقریر

کشمیر: بین الاقوامی قانون کیا کہتا ہے؟