عوام کو من پسند نمائندے چننے کا حق دیا جائے، اختر مینگل

پیر 1 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ عوام کو حق دیا جائے کہ وہ پرامن جمہوری طریقے سے اپنے من پسند نمائندوں کا چناؤ کریں۔

کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بی این پی کے سربراہ اختر مینگل  نے کہا،  یہ ملک کی بدقسمتی رہی ہے کہ جمہوری اداروں کو مضبوط  اور جمہوریت کو استحکام پہنچانے کے بجائے یہاں پر غیر جمہوری قوتوں نے جمہوریت کی بساط کو ہمیشہ لپیٹنے کی کوشش کی، اس جمہوری بساط کو لپیٹنے میں غیر جمہوری قوتیں کامیاب بھی رہی ہیں۔

اختر مینگل نے کہا کہ یہ بھی ایک تاریخی حقیقت ہے کہ غیرجمہوری قوتوں کے غیر آئینی اور غیرجمہوری اقدام میں کامیابی میں سیاسی جماعتوں کا بھی اہم کردار رہا ہے، جنہوں نے اقتدار کے حصول کے لیے غیر جمہوری قوتوں کے کندھوں پر چڑھ کر اپنے ہی بنائے ہوئے جمہوری اصول پامال کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جمہوری عمل کو آگے بڑھانے کے لیے الیکشن کے عمل کو شفاف بنایا جائے اور عوام کو یہ حق دیا جائے کہ وہ اپنے نمائندے کا انتخاب کریں، چاہے کوئی امیدوار کسی سیاسی جماعت سے ہو یا آزاد حیثیت سے، عوام اس کا چناؤ کریں۔

یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ خضدار سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 256 سے اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے گئے ہیں۔اسی طرح  بلوچستان اسمبلی کی نشست پی بی 20 خضدار سے بھی اختر مینگل کے کاغذات نامزدگی مسترد کر دئیے گئے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں