سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکریاں دینے کا معاملہ، چیف جسٹس برہم ہوگئے

جمعرات 4 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سرکاری ملازمین کو نوکریاں دینے کے معاملے پر چیف جسٹس آف پاکستان برہم ہوگئے، اور سرکاری ملازمین کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کرنے پر سوالات اٹھا دیے۔

جنرل پوسٹ آفس اسلام آباد میں بھرتی سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی، جس پر سپریم کورٹ نے سرکاری ملازمین کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر بھرتی کرنے پر سوالات اٹھا دیے اورساتھ ہی عدالت نے اٹارنی جنرل کو نوٹس بھی جاری کردیا۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ کیا وزیراعظم کے پاس یہ اختیار ہے کہ خود سے پالیسی تبدیل کرے؟ سرکاری ملازمین کے بچوں کو ترجیحی بنیادوں پر نوکری دینے کی خیراتی پالیسیاں کیوں بنائی جاتی ہیں؟

چیف جسٹس نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسطرح کی پالیسی بناکرآئین کی دھجیاں اڑائی گئی ہیں۔ انہوں نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کو مخاطب ہو کر کہا کہ ہمت پکڑیں اور وزیراعظم کو لکھیں کہ یہ پالیسی غلط ہے۔

قاضی فائز عیسیٰ نے سوال اٹھایا کہ ترجیحی بنیادوں پرصرف سرکاری ملازمین کے بچوں کو نوکری کیوں ملے؟ کیا باقی بچے پاکستانی نہیں ہیں؟ جس پر اٹارنی جنرل نے کہا کہ یہ پالیسی سابقہ حکومت کے دور میں بنی تھی۔

چیف جسٹس نے استفسار کرتے ہوئے کہا کہ پھر کہہ دیں نا کہ سابقہ حکومت آئین سے بالا ترتھی، ایسی پالیسی کو اٹھا کر باہر پھینک دینا چاہیے۔ آئین ہر چیز سے بالا تر ہے۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے اس معاملے پر حکومت سے ہدایات لینے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم اٹارنی جنرل کو طلب کرتے ہیں۔

واضح رہے چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

سانحہ پمز کی ابتدائی تحقیقاتی رپورٹ وزیراعظم کو پیش، ہوشربا انکشافات، ذمہ داروں کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش

’وہ اپنا ذہنی توازن کھو رہے ہیں‘، جھیل کا نام تبدیلی کرنے کے فیصلے پر امریکیوں کی ٹرمپ پر تنقید

عمران خان کے بچوں کی طرح غزہ کے قیدیوں کے بچوں کو بھی بولنے کا موقع دیں، خواجہ آصف کا اسکائی نیوز کو جواب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی چینی سرمایہ کاروں کو پنجاب میں سرمایہ کاری کی دعوت

ویڈیو

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

پمز چلڈرن اسپتال یورپ و امریکا کے اسپتالوں سے بہتر بنا تھا، کام چلاؤ طریقوں نے یہاں تک پہنچایا، معروف آرکیٹیکٹ ہارون رشید

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں