’سبی میلہ 2023 ‘ میں فرینڈز آف چائنا فورم کا مفت میڈیکل کیمپ

منگل 7 مارچ 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بلوچستان کے علاقے سبی میں منعقد ہونے والے تاریخی ’سبی میلہ‘ میں فرینڈز آف چائنا فورم کی جانب سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔

سبی میں منعقد ہونے والے تین روزہ ’سبی میلہ 2023 ‘ کے دوران فرینڈز آف چائنا فورم کے زیر اہتمام مفت ویٹرنری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس دوران ماہر ویٹرنری ڈاکٹرز نے مقامی کیٹل فارم مالکان اور بریڈرز کو جانوروں کے مفت علاج کی فراہمی کے ساتھ انہیں بیماریوں سے بچاؤ سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی۔

فوٹو: وی نیوز

فرینڈز آف چائنا فورم کے مفت میڈیکل کیمپ میں مختلف جانوروں کو بیماریوں سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائے گئے۔ جب کہ مختلف بیماریوں میں مبتلا جانوروں کا علاج اور ان کے مالکان کو ادویات فراہم کی گئیں۔

فوٹو: وی نیوز

’سبی میلہ‘ میں مفت ویٹرنری میڈیکل کیمپ کے انعقاد پر بلوچستان بھر کے مویشی پالنے والے افراد نے پاک چین دوستی کے حوالے سے نیک تمناؤں کے اظہار کے ساتھ فرینڈز آف چائنا فورم کا شکریہ ادا کیا۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

فیفا کا بڑا فیصلہ، امریکی فٹبالر بالوگن کا ریڈ کارڈ واپس، صدر ٹرمپ کا خصوصی اظہار تشکر

ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ: آسٹریلیا نے انگلینڈ کو شکست دے کر 7 ویں بارعالمی چیمپیئن کا تاج اپنے سر سجا لیا

خاتون کو بچاتے ہوئے گولی لگنے سے شہید ہونے والے گروپ کیپٹن عاصم کا قاتل گرفتار کرلیا گیا

آئی فون کو ٹکر دینے کی تیاری، سام سنگ گلیکسی ایس 27 میں زبردست فیچر متعارف

کل 6 جولائی سے ملک بھر میں موسلا دھار بارشیں، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کردیا

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟