توشہ خانہ، 190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کیخلاف سماعت آج ہوگی

پیر 8 جنوری 2024
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کی سماعت آج ہوگی۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین پاؤنڈز اور توشہ خانہ کیس کی سماعت راولپنڈی اڈیالہ جیل میں کریں گے۔

گزشتہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور ان کی اہلیہ پر فردِ جرم عائد نہیں ہوسکی تھی۔ عدالت نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ ریفرنس میں 6 شریک ملزمان کو مفرور قرار دے دیا تھا جبکہ سابق وزیراعظم کی  ٹیلیفون پر بیٹوں سے بات چیت کی استدعا منظور کرلی گئی.

ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل نیب نے دوران سماعت توشہ خانہ ریفرنس میں ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد کرنے پر زور دیا تھا لیکن ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی۔ عمران خان اور بشریٰ بی بی پر آج فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیپال: سیلاب کے بعد لوٹ مار، بہہ جانے والی بینک سیف سے لاکھوں روپے برآمد، 29 افراد گرفتار

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

روس نے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل ’آئی سی بی ایم‘ کا کامیاب تجربہ کرلیا

’کیا سنی دیول کو مسلمان کے کردار میں نہیں دیکھ سکتے؟‘، ’بٹوارا 1947‘ کی ناکامی پر شبانہ اعظمی حیران

لاہور میں طویل دھرنے کا عندیہ، ’اٹھانے کی کوشش کی تو اپنا شوق پورا کرلیں‘، حافظ نعیم

ویڈیو

زینب اور فاطمہ کو بی ایل اے نے اپنے مقاصد کے لیے استعمال کیا، وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کی متاثرہ خواتین کے ہمراہ پریس کانفرنس

میڈیا طلبہ کی عملی تربیت، وی نیوز میں انٹرن شپ مکمل ہونے پر تقریب

ٹرمپ کا وینزویلا سے ’تاریخ کا سب سے بڑا تیل معاہدہ‘، 65 ارب بیرل ذخائر پر امریکی کنٹرول اور پیٹرول سستا ہونے کا دعویٰ

کالم / تجزیہ

ہم کیوں لکھتے ہیں؟

کیا امریکا ہر جنگ جیت سکتا ہے؟

جب فیصلے خوف کے تابع ہوجائیں